لاہور: رائیونڈ روڈ پر تبلیغی جماعت کی بس پر فائرنگ، ایک تبلیغی زخمی
👁️ 144 بار دیکھا گیا
لاہور: رائیونڈ روڈ پر تبلیغی جماعت کی بس پر فائرنگ، ایک تبلیغی زخمی
لاہور (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے صوبائی حکومت لاہور کے علاقے رائیونڈ روڈ پر نامعلوم کار سواروں نے اوور ٹیک کرنے پر تبلیغی جماعت کی بس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک تبلیغی زخمی ہوگیا۔
لاہور پولیس کے مطابق جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب رائیونڈ روڈ پر بس نے ایک کار کو اوور ٹیک کیا تو ملزمان غصے میں آگئے اور چلتی گاڑی سے فائرنگ کردی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ نامعلوم کار سواروں نے بس پر تین فائر کیے جس کے نتیجے میں گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور اس کی حالت تسلی بخش ہے۔
واقعہ کے بعد مسافروں نے شدید احتجاج کیا اور سڑک کو عارضی طور پر بند کرنا پڑا جس سے ٹریفک کو دشواری کاسامنا رہا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی، ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعات ہرگز قابلِ برداشت نہیں، تبلیغی جماعت کی بس پر فائرنگ کے معاملے پر ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے ایس پی صدر حفیظ الرحمن کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا جبکہ واقعہ میں زخمی شحض کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی جب کہ بس کے مالک نے واقعے کا مقدمہ بھی درج کرا دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8830 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3273 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2452 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C