لاہور: محرم الحرام میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، لشکر جھنگوی کے 3 دہشت گرد گرفتار
👁️ 112 بار دیکھا گیا
لاہور: محرم الحرام میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، لشکر جھنگوی کے 3 دہشت گرد گرفتار
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے تین دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے لاہور کے علاقے دھرم پورہ سے کالعدم لشکر جھنگوی کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا، دہشت گردوں سے بارودی مواد اور ڈیٹونیٹر وائر اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
لاہور میں مجرم کے جلوس پر حملے کی منصوبہ بندی پر کالعدم لشکر جھنگوی کے تین دہشت گرد گرفتار، ملزمان سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد، ملزمان کا ہدف محرم الحرام میں جلوس کو نشانہ بنانا تھا۔ سی ٹی ڈی ذرائع#Lahore #Muharram #Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) August 27, 2021
دہشت گردوں کی شناخت رضوان، عبدالقیوم اور عارف کے نام سے ہوئی ہے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی نے رواں ماہ بھی لاہور میں یوم عاشور پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضہ سے خودکش جیکٹ، 3 ہینڈ گرنیڈ اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26266 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15515 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9094 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C