لاہور میں گرفتار جلیلہ حیدر 6 گھنٹے بعد رہا
👁️ 54 بار دیکھا گیا
لاہور میں گرفتار جلیلہ حیدر 6 گھنٹے بعد رہا
لاہور (ڈیلی اردو) انسانی حقوق کی سرگرم رکن اور ڈیمو کریٹک ویمن فرنٹ بلوچستان کی صدر جلیلہ حیدر ایڈووکیٹ کو لاہور ایئر پورٹ پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے چھ گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا ہے۔ وہ لندن یونیورسٹی کی کانفرنس میں شرکت کے لئے آج صبح برطانیہ جانے کے لئے لاہور ایئر پورٹ پہنچی تھیں۔
جلیلہ حیدر نے میڈیا کو بتایا کہ ایف آئی اے نے انہیں بتایا کہ ریاست دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں موجود ہے اس لئے وہ ملک چھوڑ کر نہیں جا سکتیں۔ ایف آئی اے حکام نے ان کا پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ بھی رکھ لیا ہے۔
واضح رہے کہ کوئٹہ کی ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والی جلیلہ حیدر ایڈووکیٹ کو بی بی سی نے پاکستان کی سو سب سے موثر خواتین کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ جلیلہ حیدر انسانی حقوق اور لاپتہ افراد کے مقدمات میں سرگرم تھیں۔
جلیلہ حیدر کی حراست کی خبر ملتے ہی انسانی حقوق کے درجنوں کارکن لاہور ایئر پورٹ پر پہنچ کر احتجاج کرنے لگے تھے جس کے بعد ایف آئی اے کے حکام نے جلیلہ حیدر کو رہا کر دیا۔
ڈیموکریٹک ویمن فرنٹ کی صدر عصمت شاہ جہاں کا کہنا ہے کہ یہ حراست نہیں بلکہ اغوا تھا جس پر ان کی تنظیم عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ جلیلہ حیدر کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ ایف آئی اے نے بلاوجہ اپنی تحویل میں لیا ہے۔
وہ ترکش ایئرلائن سے لندن جا رہی تھیں، جہاں خواتین سے متعلق ایک تقریب میں پاکستان سے ان کے علاوہ تین اور خواتین مدعو تھیں۔
انھوں نے ایئرپورٹ سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ انھیں صبح چار بجے سے زیر حراست رکھا گیا ہے اور حکام کہہ رہے ہیں کہ ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہے۔
ان پر الزام ہے کہ وہ لاپتہ افراد کے حوالے سے ’ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 174 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4569 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3277 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2457 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2100 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1903 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C