08/October/2022

لاہور: پنجاب سے دو مبینہ شدت پسند گرفتار، بارودی مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد

👁️ 24 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
لاہور: پنجاب سے دو مبینہ شدت پسند گرفتار، بارودی مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد

لاہور: پنجاب سے دو مبینہ شدت پسند گرفتار، بارودی مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد

لاہور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان میں سرفراز احمد اور زبیر احمد شامل ہیں، جن سے ایک کلو تین سو گرام سے زائد بارودی مواد، 4 ڈیٹونیٹر ،پستول، موبائل فون، نقدی، 19 ممنوعہ پمفلٹ، 2 کالعدم تنظیموں کی کتابیں اور 3 کالعدم تنظیموں کے میگزین برآمد کئے گئے۔ ملزمان کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے۔ جسے مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق رواں ہفتے کے دوران سی ٹی ڈی پولیس نے 367 کومبینگ آپریشن کئے جن کے دوران 226 مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا اور ان کے خلاف 22 مقدمات درج کئے گئے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C