10/December/2022

لاہور: پنجاب سے کالعدم تنظیم کے 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار

👁️ 22 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
لاہور: پنجاب سے کالعدم تنظیم کے 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار

لاہور: پنجاب سے کالعدم تنظیم کے 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار

لاہور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیرزام ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹیلی آپریشنز کرتے ہوئے 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 30 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار مبینہ دہشت گردوں میں دانش، محمد رازق آفریدی، محمد مظفر محمود اور حافظ زاہد محمود شامل ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار مبینہ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹر اور اسلحہ سمیت لٹریچر بھی برآمد کیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C