لاہور: پولیو کے قطرے نہ پلوانے پر اداکار فواد خان سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج
👁️ 110 بار دیکھا گیا
لاہور: پولیو کے قطرے نہ پلوانے پر اداکار فواد خان سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج
لاہور (نیوز ڈیسک) ضلعی انتظامیہ نے بیٹی کو پولیو کے قطرے نہ پلوانے پر اداکار فواد خان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔
ضلعی انتظامیہ لاہور کے مطابق انسداد پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کے خلاف مقدمے درج کر لیے گئے۔
انتظامیہ کے مطابق پولیو کے قطرے نہ پلانے پر ٹی وی و فلم اداکار فواد خان کے خلاف بھی مقدمہ درج کروایا گیا۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فوادخان کے خلاف مقدمہ فیصل ٹاؤن تھانے میں درج کرایا گیا۔
ضلعی انتظامیہ نے 4 مقدمات تھانہ فیصل ٹاؤن اور 2 تھانہ ماڈل ٹاؤن میں درج کرائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو کی ایک ٹیم فواد خان کے گھر پولیو کے قطرے پلانے پہنچی تو اداکار کی طرف سے تعاون نہیں کیا گیا اور پولیو ٹیم کو سینگین دھمکیاں دی اور دوسری کو بھی بتایا کہ پولیو قطرے نا پلائے۔ فواد کے فیملی نے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کردیا۔ ڈی سی او لاہور کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا گیا جس کے بعد سرکاری کام میں مداخلت کرنے پر فواد خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کے مطابق اداکار فواد خان کے گھر سارا دن پولیو ویکسین پلانے والی ٹیم موجود رہی لیکن ان کی اہلیہ نے بیٹی کو پولیو کے قطرے نہیں پلانے دیئے۔
انہوں نے کہا کہ قطرے نہ پلانے پر گھر کے سربراہ فواد خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 32 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26267 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15515 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9094 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C