لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں تین سالہ مسیحی بچی سے زیادتی، مولوی سلیم گرفتار
👁️ 142 بار دیکھا گیا
لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں تین سالہ مسیحی بچی سے زیادتی، مولوی سلیم گرفتار
لاہور (ڈیلی اردو) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آ گسٹین نے لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں کمسن بچی سے زیادتی کے واقعہ پر فوری ایکشن لیتے ہوئے پولیس کو ایف آ ئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا بعد ازاں ملزم مولوی سلیم نامی شحص کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر کے نوٹس میں لایا گیا کہ رائے ونڈ سندر روڈ کرسچن کالونی میں ایک اوباش مولوی نے کمسن تین سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی ہے اور پولیس کارروائی نہیں کررہی جس پر صوبائی وزیر نے فوری ایکشن لیا تو ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
متاثرہ بچی کو حالت خراب ہونے کے باعث چلڈرن ہسپتال لاہور میں داخل کرادیا گیا۔ بچی کے والد چاند مسیح کے مطابق بچی عینا نجی کمپنی کے تعاون سے چلنے والے سکول میں پڑھنے گئی تھی، واپسی پر ملزم مولوی سلیم نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
صوبائی وزیر نے پولیس کو ہدایت دی کہ تمام قانونی کارروائی کے بعد ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے اور بچی کے والدین کو تحفظ اور متاثرہ بچی کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔
رائیونڈ سندر روڑ کرسچن آبادی میں 3 سالا بچی نجی سکول میں پڑھنے گئ جہاں اسے جنسی درندگی کا نشانہ بنایا گیا،
اس واقع پر فوری نوٹس لیا جس پر پولیس حکام نے کاروائی کرتے ہوئے درندہ صفت انسان گرفتار کرلیا۔
متاثرہ خاندان سے رابطے میں ہوں انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائینگے۔ pic.twitter.com/Ge6ux4u8uk— Ejaz Alam Augustine (@EjazAlamHR) July 25, 2021
علاوہ ازیں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا ہے کہ سرکاری اسکول میں 3 سالہ بچی عینا سے زیادتی کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے، متاثرہ بچی کے لواحقین سے رابطہ کیا ہے، پولیس کی جانب سے ایف آئی آر کے اندراج کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، بچی کو مکمل انصاف ملے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7522 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C