05/March/2026

لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 72 افراد ہلاک، 437 زخمی

👁️ 154 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 72 افراد ہلاک، 437 زخمی

لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 72 افراد ہلاک، 437 زخمی

بیروت (ڈیلی اردو ) لبنان کی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، سوموار سے اب تک لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 72 ہو گئی ہے، جبکہ 437 زخمی ہوئے ہیں۔

 

دارالحکومت بیروت میں آج اسرائیلی فضائی حملوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں، جبکہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں رہنے والوں سے فوری طور پر اپنے گھر چھوڑ کر شمال کی جانب نقل مکانی کا کہا ہے۔

 

تازہ ترین کشیدگی اس وقت سامنے آئی جب حزب اللہ نے ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں اور اس کے نتیجے میں ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کے جواب میں اسرائیل پر راکٹ اور ڈرون داغے۔

 

اسرائیلی فوج نے اس کے بعد سے لبنان پر فضائی حملے شروع کر دیے ہیں اور لبنان کے جنوب میں فوج داخل کردی ہے، جس سے دسیوں ہزار لبنانی شہری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C