لبنان میں 7 لاکھ افراد کے بے گھر ہوجانے کی تصدیق ہوچکی ہے، آئی او ایم
👁️ 163 بار دیکھا گیا
لبنان میں 7 لاکھ افراد کے بے گھر ہوجانے کی تصدیق ہوچکی ہے، آئی او ایم
نیو یارک (ڈیلی اردو/وی او اے) لبنانی حکومت کے مطابق، اِس جنگ کے نتیجے میں اب تک تقریبا بارہ لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں.
انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن اب تک سات لاکھ سے کچھ کم لوگوں کی تصدیق کرنے میں کامیاب ہو سکی ہے۔۔ تنظیم ،سمندری راستے سے دیگر ملکوں کی جانب فرار کی کوشش کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافے کا پتہ نہیں لگاسکی۔
مشرق وسطی کے لئے ڈائریکٹر عثمان بیلبیسی نے لبنان کی جنگ میں بے گھر ہونے والے افراد کے لیے محفوظ مقامات کی نشاندہی کرنے کی فوری ضرورت زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی تنطیم، انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) کےمشرق وسطی کے لئے ڈائریکٹر عثمان بیلبیسی نے لبنان کے دورے کے موقع پر جنگ میں بےگھر ہوجانے والے افراد کی ضروریات اور مصائب کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کروائی ہے۔
مشرق وسطی کے لئے ڈائریکٹر عثمان بیلبیسی نےکہا ہے کہ متاثرہ مقامات پر اُن کے ادارے کے جائزوں سے یہ بات سامنے آئی ہےکہ لبنان کی جنگ میں بے گھر ہونے والے افراد کے لیے محفوظ مقامات کی نشاندہی کرنے کی فوری ضرورت ہے، کیونکہ بہت سی موجودہ پناہ گاہوں میں پہلے ہی گنجائش سے زیادہ لوگ رہائش پزیر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم لاکھوں افراد کو دیکھ رہے ہیں، جو محفوظ علاقوں میں پناہ کی تلاش میں اپنے گھروں سے فرار اختیارکرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔۔۔ لیکن ضرورتیں بھی دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہیں۔
https://x.com/OthmanBelbeisi/status/1838562009215856736?t=hmbeDbqLkAEkG5STRrb3vw&s=19
انہوں نے متاثرہ افراد کی ضروریات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہ بھولیں کہ وہ لوگ جن کے پاس کچھ بھی نہیں رہا۔۔اُنہیں بہت ساری پناہ گاہوں، خوراک، موسم سرما کی اشیاء، حفظان صحت کی کٹس اور دیگر اشیا کی ضرورت پڑے گی۔
لبنانی حکومت کے مطابق، اِس جنگ کے نتیجے میں اب تک تقریبا بارہ لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔۔۔تاہم انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن اب تک سات لاکھ سے کچھ کم لوگوں کی تصدیق کرنے میں کامیاب ہو سکی ہے۔
عثمان نے مذید کہا کہ بے گھر ہونے والوں کی ایک بڑی تعداد نے پڑوسی ملک شام کا رخ کیا ہے۔۔لیکن اُن کی تنظیم ،سمندری راستے سے دیگر ملکوں کی جانب فرار کی کوشش کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافے کا پتہ نہیں لگاسکی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5096 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C