لندن سے چوری ہونے والی بینٹلی ملسن کراچی سے برآمد، ایجنسیوں کی کارکردگی پر سنگین سوالات
👁️ 81 بار دیکھا گیا
لندن سے چوری ہونے والی بینٹلی ملسن کراچی سے برآمد، ایجنسیوں کی کارکردگی پر سنگین سوالات
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ (سی سی ای) کراچی نے لندن سے چوری ہونے والی انتہائی مہنگی گاڑی بینٹلی ملسن ڈیفنس سے برآمد کرلی۔
برطانوی خفیہ ایجنسی کی جانب سے دی گئی معلومات پر کراچی میں لندن سے چوری ہونے والی گاڑی کی برآمدگی کے اس بے مثال واقعے نے ملک کی مختلف ایجنسیوں کی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔
Bentley stolen in London, found in a house in DHA Karachi during a raid by Custom authorities pic.twitter.com/m8sFYwlS43
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) September 3, 2022
دستاویز کے مطابق برطانوی خفیہ ایجنسی نے کراچی کسٹمز کو مصدقہ اطلاع بھیجی کہ برطانوی دارالحکومت سے چوری ہونے والی ایک گرے رنگ کی وی 8 بینٹلی ملسن کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڑی ہے۔
Custom authorities in Pakistan have seized a Bentley from a house in Karachi – customs officials say it was stolen from London – its value has been assessed at Rs 58 million and Rs 307 million in duties and taxes were due on it pic.twitter.com/8hQnyrTYDM
— omar r quraishi (@omar_quraishi) September 3, 2022
برطانوی خفیہ ایجنسی کی اطلاعات کے جواب میں سی سی ای کی ٹیم نے معلومات کی سچائی کی تصدیق کرنے کے لئے مذکورہ مقام پر کڑی نگرانی کی، تلاشی کے دوران محکمہ نے گاڑی گھر کے کار پورچ کے اندر سے برآمد کرلی۔
گاڑی کا چیسس نمبر چوری ہونے والی گاڑی کی دی گئی تفصیلات سے مماثل تھا، کسٹمز حکام نے مزید تفتیش کے لیے مالک اور گاڑی کو تحویل میں لے لیا ہے۔
ابتدائی انکوائری کے دوران گاڑی کے مالک نے انکشاف کیا کہ گاڑی اسے کسی اور شخص نے فروخت کی، جس نے متعلقہ حکام سے تمام مطلوبہ دستاویزات کو کلیئر کرنے کی ذمہ داری لی تھی۔
گاڑی کے مالک کی اطلاع پر محکمہ نے مذکورہ شخص کو بھی گرفتار کر لیا جس نے خود کو بروکر کے طور پر متعارف کرایا اور مرکزی مجرم کا نام بھی ظاہر کردیا ہے جو تاحال مفرور ہے۔
محکمہ کسٹم کے ذرائع نے بتایا کہ اتنی مہنگی گاڑی کی رجسٹریشن کے لئے وزارت خارجہ سے فروخت کی اجازت، پاکستان کسٹمز سے این او سی، ڈیوٹی اور ٹیکس کی ادائیگی کی رسید درکار ہوتی ہے۔
حیران کن بات یہ ہے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے تمام قانونی تقاضے پورے کیے بغیر اس چوری شدہ گاڑی کو رجسٹر کیا جس سے ان غیر قانونی سرگرمیوں میں سندھ ایکسائز کے افسران کے ملوث ہونے کی نشاندہی ہوتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اپر اورکزئی میں دو شدت پسند گروپوں میں جھڑپ، لشکر اسلام کے 4 ارکان ہلاک
17/September/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
افغانستان سے دہشتگردی کے خطرے پر پاکستان کا اقوام متحدہ میں سخت مؤقف، 4 ہزار 700 سے زائد پاکستانی ہلاک
17/September/2026 👁️ 243 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی
17/September/2026 👁️ 265 بار دیکھا گیا
یمن میں 2022 کی جنگ بندی کے بعد شدید ترین کشیدگی، الجوف میں جھڑپیں اور حوثی پیش قدمی
17/September/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
طائف میں حوثی ڈرون کے ملبے سے یمنی شہری ہلاک، پاکستانی سمیت دو افراد زخمی
17/September/2026 👁️ 290 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کی جوہری حیثیت ناقابل واپسی ہے، کم یو جونگ
17/September/2026 👁️ 327 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26310 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15554 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11841 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9149 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7432 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5200 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C