لوئردیر میں ٹریفک اہلکار کے قتل میں ملوث 2 دہشت گرد ہلاک
👁️ 27 بار دیکھا گیا
لوئردیر میں ٹریفک اہلکار کے قتل میں ملوث 2 دہشت گرد ہلاک
لوئردیر (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لوئردیر میں ٹریفک اہلکار کے قتل میں ملوث دو دہشت گرد پولیس آپریشن میں ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جمعرات کے شب لوئردیر میں پولیس اور کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو اطلاع ملی کہ ٹریفک پولیس کانسٹیبل بخت زمین کی ہلاکت میں ملوث دہشت گرد حفیظ اللہ اور برہان الدین ملاکنڈ ڈویژن حدود تھانہ تالاش بمقام خٹ کلے میں موجود ہیں۔
لوئر دیر : پولیس اور سی ٹی ڈی کا مصدقہ اطلاعات پر آپریشن، ٹریفک اہلکار کی شھادت میں ملوث دو دہشت گرد پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔ pic.twitter.com/QcmmEr6v8G
— KP Police (@KP_Police1) April 13, 2023
اطلاع کے پیش نظر لوئر دیرمیں تیمرگرہ کے علاقے تالاش خٹکے میں پولیس اور سی ٹی ڈی پولیس نے مشترکہ آپریشن شروع کر دیا جس کے نتیجے میں دونوں دہشت گرد پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے پولیس پرفائرنگ کےعلاوہ ہینڈ گرینیڈ بھی پھینکے مگرخوش قسمتی سے ہینڈ گرنیڈ بلاسٹ نہ ہونے پر پولیس محفوظ رہی۔
پولیس نے دہشت گردوں کے قبضے سے دوعدد پستول اور ہینڈ گرینیڈ بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مستونگ : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
14/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ایران سے جنگ نومبر کے بعد ختم ہونے کا امکان، ایندھن کی قیمتیں تیزی سے کم ہوں گی: ٹرمپ
14/September/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15537 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9130 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7414 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5156 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C