18/June/2026

لوئر دیر میں دہشت گردوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک

👁️ 21 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
لوئر دیر میں دہشت گردوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک

لوئر دیر میں دہشت گردوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک

لوئر دیر (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر کے علاقے چکدرہ میں باڈوان پل کے قریب مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل محمد اسماعیل ہلاک ہو گئے۔

 

پولیس کے مطابق کانسٹیبل محمد اسماعیل حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

 

واقعے کے بعد کانسٹیبل محمد اسماعیل کی میت پولیس لائن تیمرگرہ منتقل کی گئی، جہاں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔

 

بعد ازاں ڈی پی او فرقان بلال اور ڈپٹی کمشنر بشارت احمد کی موجودگی میں انہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا۔

 

پولیس حکام کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C