25/June/2026

لوئر دیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 مطلوب دہشت گرد ہلاک

👁️ 69 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
لوئر دیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 مطلوب دہشت گرد ہلاک

لوئر دیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 مطلوب دہشت گرد ہلاک

پشاور (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور ضلعی پولیس کی مشترکہ کارروائی میں چھ مطلوب دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

 

سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کارروائی منگل کے روز خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس میں بتایا گیا تھا کہ حالیہ دہشت گرد حملوں میں ملوث ایک گروہ پہاڑی علاقے میں موجود ہے۔

 

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد باڈوان پل پولیس چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے میں بھی ملوث تھے، جس میں کانسٹیبل محمد اسماعیل ہلاک ہوئے تھے۔

 

حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی، تاہم ملزمان نے فورسز پر فائرنگ کر دی، جس کے بعد جوابی کارروائی کی گئی۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد سرچ آپریشن کے دوران چھ دہشت گردوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

 

ہلاک ہونے والوں میں خلیل الرحمان عرف صدام، نجم الدین عرف ابو جانہ اور کفایت اللہ شامل ہیں، جبکہ دیگر تین افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

 

کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے کلاشنکوفیں، ہینڈ گرینیڈز، بڑی تعداد میں کارتوس اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

 

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ ممکنہ سہولت کاروں اور دیگر دہشت گردوں کا سراغ لگایا جا سکے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C