لکی مروت: شدت پسندوں کے ہاتھوں مبینہ ‘جاسوس ‘ کا سر قلم
👁️ 28 بار دیکھا گیا
لکی مروت: شدت پسندوں کے ہاتھوں مبینہ ‘جاسوس ‘ کا سر قلم
لکی مروت (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے نواحی علاقے میں عسکریت پسندوں نے فوج اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں نوجوان شہری کا سر قلم کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بارگئی گاؤں میں ایک نوجوان کی سر قلم کی گئی لاش ملی ہے، مقتول کی شناخت 19 سالہ رحید اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو جاسوسی کے الزام میں نامعلوم مسلح افراد نے قتل کردیا ہے جو کہ مبینہ طور پر عسکریت پسند تھے۔
مقتول لڑکے کے چچا مراد خان نے پولیس کو بتایا کہ ان کا بھتیجا 15 جنوری کو کھیتوں میں گیا تھا لیکن گھر واپس نہیں لوٹا۔
مراد خان نے کہا کہ انہیں معلوم ہوا کہ مسلح افراد رحید اللہ کو موٹرسائیکل سمیت اغوا کرکے لے گئے۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ عسکریت پسند گروہ ’اتحاد المجاہدینِ خراسان‘ نے لاش کے ساتھ ایک خنجر اور پشتو زبان میں ہاتھ سے لکھی ہوئی پرچی چھوڑی تھی۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1615362270422503430?t=K65lJymEY5tAog01pdAKeA&s=19
عہدیدار کے مطابق پرچی میں یہ پیغام درج تھا کہ رحید اللہ، فوج اور محکمہ انسداد دہشت گردی کے لیے جاسوسی میں ملوث پایا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 326 بار دیکھا گیا
چترال، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مہلک حملے، کئی ہلاکتیں
30/June/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
لبنان کی فوجی قیادت کی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، اسرائیل معاہدے کے نفاذ پر گفتگو
30/June/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 240 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4648 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3487 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2487 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C