لکی مروت میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، تحریک طالبان پاکستان کے 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک
👁️ 20 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، تحریک طالبان پاکستان کے 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک
لکی مروت (ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں رات گئے پولیس، سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 4 مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1569199844849512448?t=VL5qA5PCTwrCFvzoZBxBrA&s=19
پولیس کے مطابق ڈی پی او لکی مروت ضیاءالدین احمد کو خفیہ اطلاع ملی کہ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے شدت پسند تھانہ سرائے نورنگ کے علاقہ تختی خیل میں موجود ہیں اور دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے ہیں جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے لکی مروت پولیس کی بھاری نفری نے سی ٹی ڈی پولیس اور سیکورٹی فورسز کے ہمراہ علاقے کو گھیرے میں لے کر مشترکہ سرچ آپریشن شروع کر دیا، سرچ آپریشن کے دوران شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی۔ جس پر جوابی فائرنگ کی گئی۔
ترجمان لکی مروت پولیس کے مطابق پولیس اور سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا، فائرنگ کے تبادلے میں چار شدت پسند مارے گئے جن کے قبضے سے خودکار ہتھیار بھی برآمد ہوئے تاہم ابھی تک ہلاک شدت پسندوں کی شناخت نہیں ہوئی۔
پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کے باقی ساتھیوں کی تلاش کیلئے سیکیورٹی فورسز اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے۔
ڈی پی او ضیاءالدین احمد نے بتایا کہ علاقے میں امن و امان کی فضا قائم رکھنے کے لئے علاقے سے عسکریت پسندوں کا مکمل صفایا کریں گے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں دینی مدرسہ پر دستی بم سے حملہ
لکی مروت میں ہونے والے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن سے کچھ دیر قبل نامعلوم شرپسندوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پہاڑپور کینال روڈ پر مدرسہ دارالافتاء فاروقیہ مسجد عرفات پر دستی بم سے حملہ کیا جس میں دو طالب اور ایک استاد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کر دیا گیا۔ دستی بم حملے میں طالب علم محمد زاہد، عبداللہ اور استاد عبدالناصر زخمی ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ ڈی آئی خان میں 2 ستمبر کو تھانہ چودھواں کی حدود میں پولیس ڈرائیور ظہور کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا۔
ٹانک میں تحصیل چیئرمین کے قافلے پر حملہ
ایک روز قبل جنوبی ضلع ٹانک میں تحصیل چیئرمین صدام حسین بیٹنی کے قافلے پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ حالیہ سیلاب میں ملیامیٹ ہونے والے گاؤں پائی کا دورہ مکمل کر کے واپس جا رہے تھے۔
حملے میں چار پولیس اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے۔ُہلاک ہونے والوں میں حوالدار عمران خان، حوالدار برکت اللہ، کانسٹیبل رفیع اللہ، کانسٹیبل فضل الرحمٰن شامل تھے۔ جبکہ چند گھنٹے بعد ضلع ٹانک کے تھانہ گل امام کی حدود میں پولیس چوکی جماعت کورونہ پر حملہ کیا گیا جو پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے پسپا کر دیا گیا تھا۔
لکی مروت پولیس پر پے در پے حملے
اس سے قبل، 7 ستمبر قبل تھانہ سرائے نورنگ کی حدود گنڈی چوک پر واقع پولیس چوکی ون فائیو پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے دستی بم سے حملہ کیا تھا جس میں پانچ پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہوئے تھے۔
اس سے قبل 4 ستمبر کو پشاور کراچی انڈس ہائی وے پر نادریہ ہوٹل کے قریب پولیس چوکی شہبازخیل کے انچارج اے ایس آئی جمشید اقبال خان کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 208 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 256 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4644 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3483 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2243 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C