لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کمانڈر سمیت 2 دہشت گرد ہلاک
👁️ 158 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کمانڈر سمیت 2 دہشت گرد ہلاک
لکی مروت (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے سرائے نورنگ میں حالیہ آئی ای ڈی حملے میں ملوث 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے لکی مروت کے علاقے کیچی کمر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جہاں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں کمانڈر کلیم اللہ عرف قیمہ سمیت 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد سرائے نورنگ میں حالیہ آئی ای ڈی دھماکے میں ملوث تھے اور شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی میں بھی شامل رہے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے بعد ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں سرائے نورنگ بازار میں اُس مقام پر منتقل کی گئیں جہاں چند روز قبل آئی ای ڈی نصب کر کے حملے کی کوشش کی گئی تھی۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ مزید دہشت گردوں کی موجودگی کو ختم کیا جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 263 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 671 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 588 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 224 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3575 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3480 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C