لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، متعدد ٹی ٹی پی دہشت گرد ہلاک، ٹھکانے تباہ
👁️ 119 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، متعدد ٹی ٹی پی دہشت گرد ہلاک، ٹھکانے تباہ
لکی مروت (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے عزمِ استحکام ویژن کے تحت انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کرنے اور ان کے کئی ٹھکانے تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جس کے دوران ٹی ٹی پی کے زیر استعمال متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوئے، تاہم فوری طور پر ان کی تعداد جاری نہیں کی گئی۔
ذرائع کے مطابق کارروائی کے بعد دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر جنگی سامان برآمد کر کے تحویل میں لے لیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے متعدد دیگر دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، جبکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دی گئی اور اس امر کو یقینی بنایا گیا کہ مقامی آبادی کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔
سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پائیدار امن کے قیام، دہشت گردی کے خاتمے اور دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز بلا تعطل جاری رہیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ارکان کے لیے سرکاری سطح پر "فتنہ الخوارج" اور "خوارج" کی اصطلاح بھی استعمال کرتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
غزہ: ملبے سے نکالی گئی 112 فلسطینیوں کی اجتماعی نماز جنازہ، ہزاروں افراد کی شرکت
05/August/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
حوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 242 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، متعدد ٹی ٹی پی دہشت گرد ہلاک، ٹھکانے تباہ
05/August/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خیمے پر مارٹر گولہ گرنے سے 2 خواتین اور ایک بچی ہلاک، 5 افراد زخمی
05/August/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
ایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 1851 بار دیکھا گیا
ہنگو میں دہشت گردوں کا یو بی ایل بینک پر حملہ، منیجر اور کیشیئر کو اغوا کرلیا
04/August/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9015 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4909 بار دیکھا گیاروس کا کییف پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے شدید حملہ، 9 افراد ہلاک، 30 زخمی
02/August/2026 👁️ 4593 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4559 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3763 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3637 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C