لکی مروت میں عسکریت پسندوں کا پولیس اسٹیشن پر حملہ، 4 پولیس اہلکار ہلاک، 4 شدید زخمی
👁️ 28 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں عسکریت پسندوں کا پولیس اسٹیشن پر حملہ، 4 پولیس اہلکار ہلاک، 4 شدید زخمی
پشاور (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے پی/ڈی پی اے) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ کر کے چار پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ مزید چار شدید زخمی ہوئے ہیں۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1604393473892708352?t=ui8yiyHAxsALmI7Bhq0bEA&s=19
پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا سے موصول ہونے والی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کی ایک رپوٹ کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ضلع لکی مروت کے ایک پولیس اسٹیشن پر مشتبہ دہشت گردوں کے حملے میں چار پولیس اہکار ہلاک اور چار دیگر شدید زخمی ہو گئے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1604395635372724224?t=FhSxrTdsBBrnYfN-1V9VjQ&s=19
مشتبہ دہشت گردوں کے حملے کا نشانہ بننے والے لکی مروت کے پولیس اسٹیشن کے ایک پولیس افسر نواز خان کے مطابق ملزمان نے اسٹیشن پر دستی بم اور خودکار ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے حملہ کیا۔ نواز خان کا کہنا ہے کہ حملہ آور راتوں رات جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔ خان نے کہا کہ ڈیوٹی پر موجود پولیس نے جوابی کارروائی کی اور مزید کمک طلب کی۔ تاہم پولیس کی مدد کے لیے کمک پہنچنے سے پہلے حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس حملہ آوروں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔
فوری طور سے کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، لیکن قبل ازیں ایسے ہی حملوں کی ذمہ داری پاکستانی طالبان کی جانب سے قبول کی جاتی رہی ہے۔
گزشتہ مہینے، عسکریت پسندوں نے معمول کے گشت کے دوران ایک پولیس وین پر حملہ کر کے چھ پولیس اہلکاروں کو ان کی گاڑی کے اندر ہلاک کر دیا تھا۔ دہشت گردی کا یہ واقعہ لکی مروت کے علاقے دادے والا میں پیش آیا تھا۔ تحریک طالبان پاکستان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ واضح رہے کہ عسکریت پسند گروپ تحریک طالبان پاکستان ٹی ٹی پیگرچہ ایک علیحدہ گروپ ہے مگر یہ اقغان طالبان کا اتحادی ہے۔
گزشتہ ماہ ہونے والا حملہ
پچھلے ماہ یعنی نومبر کی 30 تاریخ کو کوئٹہ کے قریب بلیلی کےعلاقے میں ‘بلوچستان کانسٹیبلری‘ کے ایک ٹرک کے پاس ہونے والے خود کش حملے میں ایک پولیس افسر اور دو عام شہریوں سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ حملہ اس وقت ہوا جب پولیس اہلکار پولیو ورکرز کو سکیورٹی فراہم کرنے کی خاطر ان کی جانب جا رہے تھے۔ اس حملے کے بارے میں مقامی حکام نے بتایا تھا کہ اس میں کم از کم 24 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے تھے، جس میں 20 پولیس اہلکار اور چار عام شہری شامل تھے۔ کالعدم گروپ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
واضح رہے کہ ٹی ٹی پی کی طرف سے 30 نومبر کو کی گئی دہشت گردی کی اس کارروائی سے ایک روز قبل تحریک طالبان پاکستان نے حکومت کے ساتھ جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے جنگجوؤں سے ملک بھر میں حملے کرنے کے لیے کہا تھا۔
جنوب مغربی صوبہ بلوچستان اور شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا دونوں ہی افغانستان کی سرحد سے متصل ہیں، جہاں گزشتہ سال طالبان کی حکومت کے دوبارہ اقتدار میں آنے سے پاکستانی طالبان کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 9 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
دہشتگردی مقدمات کے گواہوں کا تحفظ، خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم فیصلہ
13/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں ایرانی تجارتی جہاز پر حملہ، ایک ہلاک، 3 زخمی
13/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
عراق میں داعش کے ٹھکانے پر فضائی حملہ، ٹھکانہ مکمل تباہ
13/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہاز پر نامعلوم چیز سے حملہ
13/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15535 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9125 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5150 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C