لکی مروت میں نامعلوم مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ، پولیس اہلکار 3 بھانجوں سمیت ہلاک
👁️ 29 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں نامعلوم مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ، پولیس اہلکار 3 بھانجوں سمیت ہلاک
ٹانک (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں کرم ٹول پلازہ کے قریب پولیس اہلکارکی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں پولیس اہلکار کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں کار میں موجود تین بچے اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ لکی مروت انڈس ہائی وے پر کرم ٹول پلازہ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نےچلتی موٹر کار پر فائرنگ کی، گاڑی میں سوار 2 خواتین معجزانہ طور پر محفوظ رہیں۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت سعد اللہ خان تترخیل کے نام سے ہوئی، جو لکی مروت پولیس کے سابقہ ایم ٹی او تھے، جبکہ ہلاک ہونے والوں بچوں کی عمریں 8 سے 12 سال کے درمیان تھیں جو سعداللہ خان کے بھانجے تھے۔
پولیس کے مطابق سعد اللہ خان موٹر کار میں خواتین اور بچوں سمیت علاج معالجے کی غرض سے پشاور جارہے تھے، انڈس ہائی وے پر وائلڈ لائف دفتر کے قریب نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے سعد اللہ تین بچوں سمیت ہلاک ہوگئے، جب کہ خواتین خوش قسمتی سے محفوظ رہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ملزمان فائرنگ کے بعد باآسانی فرار ہو گئے، جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
دوسری جانب، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے فائرنگ کے واقعے میں بچوں سمیت پولیس اہلکار کے ہلاکت پر افسوس اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ نے پولیس کو فائرنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، ملوث عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی کوریا: پانچ لاکھ ڈرون جنگجو تیار کیے جائیں گے
27/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ
27/June/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
اسرائیل اور لبنان میں امریکی ثالثی سے فریم ورک معاہدہ طے
27/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو حملہ آور ہلاک
27/June/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
جنگ بندی کیخلاف ورزی: امریکہ کا ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
27/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
50 سال بعد اسرائیل نے اینتیبے آپریشن کے خفیہ راز بے نقاب کر دیے
27/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8859 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4633 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3312 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2481 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2212 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1927 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C