یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ
👁️ 354 بار دیکھا گیا
یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ
کییف/ماسکو (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) یوکرین نے جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب روس، روس کے زیرِ قبضہ کریمیا اور گرد و نواح کے سمندری علاقوں پر بڑے پیمانے پر ڈرون حملے کیے، جنہیں گزشتہ چار برس سے جاری جنگ کے دوران یوکرین کے سب سے بڑے فضائی حملوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق ملکی فضائی دفاعی نظام نے روس کے ایک درجن علاقوں، کریمیا اور ملحقہ سمندری علاقوں میں 660 یوکرینی ڈرون مار گرائے۔ اس سے قبل رواں سال 17 مئی کو یوکرین نے 556 جنگی ڈرونز کے ذریعے بڑا حملہ کیا تھا۔
یوکرین طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرونز کے ذریعے روس کے اندر تیل کی تنصیبات، توانائی کے مراکز اور فوجی اہداف کو مسلسل نشانہ بنا رہا ہے تاکہ جنگ میں روس پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔
یوکرین کی سکیورٹی سروس (ایس بی یو) کے مطابق اس کے ڈرونز نے کریمیا کے اہم بندرگاہی شہر کیرچ میں روسی بحریہ کے جہازوں اور فضائی دفاعی ریڈاروں کو نشانہ بنایا۔
ایس بی یو کے مطابق ان حملوں میں روس کے دو جاسوسی کرنے اور بارودی سرنگیں بچھانے والے بحری جہازوں وولگا اور ویاتکا کے علاوہ مال بردار اور مسافر بردار فیری پیٹروپاولووسک کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس سے ان پر بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔ ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ انہوں نے روس کو جنگ ختم کرنے پر مجبور کرنے کے لیے 40 روزہ شدید ترین حملوں کا حکم دے دیا ہے۔
ماسکو کے میئر سیرگئی سوبیانن نے بتایا کہ روسی دارالحکومت کی طرف بڑھتے ہوئے یوکرین کے 47 ڈرونز مار گرائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ان حملوں میں کسی جانی نقصان یا املاک کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات نہیں ملیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7522 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C