50 سال بعد اسرائیل نے اینتیبے آپریشن کے خفیہ راز بے نقاب کر دیے
👁️ 213 بار دیکھا گیا
50 سال بعد اسرائیل نے اینتیبے آپریشن کے خفیہ راز بے نقاب کر دیے
یروشلم (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) اسرائیل کے سرکاری آرکائیوز کے ادارے نے نے اینتیبے طیارہ اغوا کے واقعے کی 50 ویں برسی کے موقع پر تاریخی دستاویزات کا ایک مکمل مجموعہ جاری کر دیا ہے، جس کے بعد ملکی عوام اس وقت کی اسرائیلی حکومت کے اقدامات کی بہت سی تفصیلات جان سکتے ہیں۔
حکام نے آپریشن اینتیبے سے متعلق تمام فائلیں جاری کر دی ہیں، جن میں وہ دستاویزات بھی شامل ہیں جو پہلے خفیہ رکھی گئی تھیں۔
27 جون 1976 کو فلسطینی اور جرمن دہشت گردوں نے ایتھنز سے پیرس جانے والے ایئر فرانس کے ایک طیارے کو اغوا کر لیا تھا۔ ان کا مقصد اسرائیل، فرانس، جرمنی اور سوئٹزرلینڈ میں قید افراد کو رہا کروانا تھا، جن میں سابقہ مغربی جرمن ریاست کی بائیں بازو کی شدت پسند تنظیم ریڈ آرمی فیکشن (آر اے ایف) کے قیدی بھی شامل تھے۔
لیبیا میں مختصر قیام کے بعد اغواکار اس طیارے کو یوگنڈا کے شہر اینتیبے لے گئے تھے۔ تب دہشت گردوں نے زیادہ تر غیر یہودی مسافروں کو رہا کر دیا تھا، جبکہ 100 سے زائد یہودی اور اسرائیلی یرغمالیوں کو قبضے میں رکھا گیا تھا، جنہیں 4 جولائی 1976 کو ایک جرأت مندانہ اسرائیلی فوجی کارروائی کے دوران آزاد کرا لیا گیا تھا۔
اس کارروائی کے دوران تمام اغواکار مارے گئے تھے، جبکہ تین یرغمالی، یوگندا کے کئی فوجی اور ایک اسرائیلی کمانڈر یوناتان نیتن یاہو بھی ہلاک ہو گئے تھے، جو موجودہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے بھائی تھے۔
اب جاری کر دی گئی دستاویزات میں اس بحران کے دوران اسرائیلی حکومت کی طرف سے کیے جانے والے غور و فکر، حکمت عملی سے متعلق خدشات اور کئی طرح کے ممکنہ حالات کا تفصیلی جائزہ شامل ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7522 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C