لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کے 6 دہشت گرد ہلاک
👁️ 30 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کے 6 دہشت گرد ہلاک
لکی مروت (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں بنوں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سی ٹی ڈی بنوں اور لکی مروت پولیس کی تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں مشترکہ کارروائی، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 6 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد، ہلاک دہشت گرد پولیس پر حملوں اور دہشتگردی کے واقعات میں پولیس اور سی ٹی ڈی کو مطلوب تھے۔#CTD #TTP #LakkiMarwat #Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) February 23, 2023
پولیس ترجمان شاہد حمید کے مطابق پولیس کو مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ مختلف بم حملوں اور دہشت گردی کی ورادتوں میں ملوث دہشت گرد تھانہ ڈاڈیوالہ کے علاقہ میں موجود ہیں اور پولیس چوکی عباسہ خٹک پر حملے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔
جس پر لکی مروت پولیس اور سی ٹی ڈی بنوں کی ٹیم دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے لئے پہنچی تو دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر کئی اطراف سے فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔
پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، فائرنگ کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن شروع کیا تو 6 دہشت گرد مارے گئے تھے، جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں 4 کی شناخت ہو گئی ہے، جن میں ضیاءاللہ عرف کوچی ولد داود، صفت اللہ عرف ڈرون ولد حیات اللہ، محیب اللہ ولد شریف اور کلیم اللہ عرف فقیر ولد امیرنواز شامل ہے جبکہ باقی ہلاک 2 دہشت گردوں کی شناخت کی جارہی ہے۔
ہلاک دہشت گرد پولیس پرحملوں اور دہشت گردی کے واقعات میں لکی مروت پولیس اور سی ٹی ڈی کو مطلوب تھے۔
واضح رہے گزشتہ سال نومبر میں اسی علاقہ میں دہشت گردوں نے چوکی عباسہ کی پولیس موبائل گاڑی پرحملہ کیا تھا جس میں پولیس کے 6 اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15536 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9128 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5154 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C