14/December/2024

لکی مروت میں پولیس گاڑی پر فائرنگ، 2 اہلکار زخمی

👁️ 61 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
لکی مروت میں پولیس گاڑی پر فائرنگ، 2 اہلکار زخمی

لکی مروت میں پولیس گاڑی پر فائرنگ، 2 اہلکار زخمی

لکی مروت (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لکی مروت کے تھانہ صدر کی حدود وانڈہ پائندہ خان کے قریب پولیس وین پر حملہ ہوا ہے، حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے، پولیس وین وی آئی پی موومنٹ سے واپس آرہی تھی، کہ اس دوران حملہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ میں زخمیوں کو سٹی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دہشت گردوں کا حملہ، حملہ میں 2 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

پولیس ترجمان نے واقعہ کے حوالے سے بتایا کہ دہشت گردوں نے پولیس گاڑی پر فائرنگ کی ہے، فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل سہیل خان اور ہیڈ کانسٹیبل وکیل خان شامل ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ واقعہ کے بعد علاقے میں پولیس کا سرچ اپریشن جاری ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C