لکی مروت و لوئر وزیرستان سے پولیس اہلکار اور کاروباری شخصیت اغوا
👁️ 368 بار دیکھا گیا
لکی مروت و لوئر وزیرستان سے پولیس اہلکار اور کاروباری شخصیت اغوا
پشاور (نمائندگان ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں عسکریت پسند سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
لکی مروت میں تھانہ صدر کی حدود میں عسکریت پسندوں نے پولیس کانسٹیبل زینت اللہ کو اغوا کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مغوی کانسٹیبل ڈی ایس پی ٹریفک محمد نواز خان کا گن مین ہے۔ مقامی پولیس نے فوری تحقیقات شروع کر دی ہیں اور کانسٹیبل کی بازیابی کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
ادھر بنوں کے تھانہ ہوید کی حدود میں دہشت گردوں نے گیس پائپ لائن کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے کے زور سے پائپ لائن شدید متاثر ہوئی اور گیس لیکج جاری ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم علاقے میں متعلقہ ادارے اور سیکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
اسی دوران لوئر وزیرستان میں صبح 8:30 بجے مین روڈ پر دژہ غونڈئ گنگی خیل کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے ناکہ لگا کر کاروباری شخصیت عبدالجلیل کو گاڑی سے اتار کر اغوا کر لیا۔ پولیس اور مقامی انتظامیہ نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مغوی کی فوری رہائی کے لیے کارروائی جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4563 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3275 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2453 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2096 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1900 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C