07/April/2023

مارچ میں لاپتا افراد کے 141 مقدمات درج، سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع

👁️ 79 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
مارچ میں لاپتا افراد کے 141 مقدمات درج، سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع

مارچ میں لاپتا افراد کے 141 مقدمات درج، سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع

اسلام آباد (ڈیلی اردو) لاپتا افراد کمیشن نے پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرادی، جس کے مطابق مارچ کے مہینے میں لاپتا افراد کے 141 مقدمات درج ہوئے اور 59 نمٹا دیے گئے۔جبکہ 3 کی لاشیں ملیں

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ میں 47 لاپتا افراد گھروں کو واپس پہنچے جب کہ 3 کی لاشیں ملیں۔ 2 لاپتا افراد ملک کی مختلف جیلوں میں پائے گئے۔

علاوہ ازیں نمٹائے گئے 7 مقدمات جبری گمشدگی کے کیسز نہیں بنتے تھے۔ کمیشن کو لاپتا افراد کے مجموعی طور پر 9534 مقدمات موصول ہوئے۔

کمیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 31 مارچ تک لاپتا افراد کمیشن نے 7105 مقدمات نمٹائے۔ لاپتہاافراد کمیشن کے پاس اس وقت زیرالتوا مقدمات کی تعداد 2370 ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C