مالی: داعش کے حملے میں 15 فوجی اور 3 شہری ہلاک
👁️ 29 بار دیکھا گیا
مالی: داعش کے حملے میں 15 فوجی اور 3 شہری ہلاک
بماکو (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے ایف پی) غیر مستحکم ساحل ریاست ایک عرصے سے القاعدہ اور داعش کے جنگجووں کے نشانے پر ہے۔ بدھ کے روزجنوب مغربی مالی میں اسلام پسند جنگجوؤں کے دو مربوط حملوں میں 15 فوجی اور تین شہری مارے گئے۔
پچھلے ایک ہفتے کے دوران القاعدہ سے تعلق رکھنے والے جنگجوؤں کا یہ تیسرا حملہ ہے۔ اس سے قبل انہوں نے جمعے کے روز دارالحکومت بماکو کے باہر مالی کے سب سے اہم فوجی اڈے کو نشانہ بناتے ہوئے دو کار بم دھماکے کیے تھے۔ اس سے ایک روز قبل ہی انہوں نے سلسلہ وار کئی حملے کیے تھے۔
مالی کی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ کے روز کیے گئے اس مربوط حملے میں تین فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ سونکولو کے فوجی کیمپ پر ہونے والے حملے میں چھ فوجی جوان ہلاک اور 25 دیگر زخمی ہوگئے۔ ان میں سے پانچ کی حالت نازک ہے۔
کالومبا میں ایک فوجی کیمپ پر علی الصبح ہونے والے حملے میں نو فوجی اور تین سویلین مارے گئے۔
تیسرا حملہ وسطی قصبے موپتی میں ایک فوجی کیمپ پر ہوا۔ تاہم وہاں سے فی الحال کسی کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔
فوج نے ایک بیان میں بتایا کہ سونکولو میں تصادم کے دوران 48 جنگجو مارے گئے۔
مالی مسلسل حملوں کی زد میں
غیر مستحکم ساحل ریاست ایک عرصے سے القاعدہ اور داعش سے وابستہ جنگجووں کے نشانے پر رہی ہے۔ یہ جنگجو ملک بھر میں واقع فوجی اڈوں پر حملے کرتے رہے ہیں۔
القاعدہ سے وابستہ تنظیم ‘مسینا کٹیبا آف امادو کوفہ’ کے جنگجووں نے جون میں بنکاس علاقے میں حملہ کر کے 132 شہریوں کو ہلاک کر دیا تھا۔
مالی کی فوج نے، روسی ماہرین کے مشوروں پر عمل کرتے ہوئے، حالیہ مہینوں میں جہاد مخالف سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔
ملک میں ابتر ہوتی سکیورٹی کی صورت حال کے باوجود فوجی جنٹا نے فرانس اور اپنے بین الاقوامی شراکت داروں سے منہ موڑ لیا ہے۔ اس کے بجائے، اسلام پسندوں سے لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے، روس کی جانب اس کا جھکاو بڑھ گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
دہشتگردی میں اضافہ ، خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع ہارڈ ایریاز قرار
12/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
12/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
جیوانی میں تعمیراتی کمپنی کی گاڑی پر حملہ، 4 کارکن ہلاک
12/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
شام: دمشق کے نواح میں اسلحہ ڈپو میں زور دار دھماکا
12/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26287 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9121 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5139 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C