متحدہ عرب امارات کا اسرائیلی وزیر اعظم کو سخت جواب
👁️ 70 بار دیکھا گیا
متحدہ عرب امارات کا اسرائیلی وزیر اعظم کو سخت جواب
دبئی (ڈیلی اردو/ڈی ڈبلیو/رائٹرز/اے ایف پی) متحدہ عرب امارات کا شمار خلیج کی طاقتور ترین عرب ریاستوں میں ہوتا ہے اور اس نے چھ ماہ سے جاری غزہ کی جنگ کے باوجود اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال رکھے ہوئے ہیں۔ تاہم اب ان تعلقات میں دوبارہ دراڑیں پیدا ہوتی نظر آ رہی ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے ہفتے کی صبح ایکس پر نیتن یاہو کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ابوظہبی اسرائیلی رہنما کے تبصرے کی مذمت کرتا ہے۔
ان کا عربی زبان میں یہ پوسٹ کرتے ہوئے کہنا تھا، ”متحدہ عرب امارات زور دے کر کہتا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم کے پاس یہ قدم اٹھانے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے اور متحدہ عرب امارات غزہ پٹی میں اسرائیلی موجودگی کو کور دینے کے کسی بھی منصوبے میں شامل ہونے سے انکار کرتا ہے۔‘‘
شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات صرف ایسی فلسطینی حکومت کی حمایت کے لیے تیار رہے گا، جو فلسطینی عوام کی امیدوں اور امنگوں پر پورا اترے اور جس میں آزادی بھی شامل ہو۔
اسی ہفتے نشر ہونے والے اپنے ایک انٹرویو میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور دیگر ممالک جنگ کے بعد ممکنہ طور پر غزہ میں ایک شہری حکومت کی تشکیل میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔
دوسری جانب نیتن یاہو کی کابینہ کے سرکردہ ارکان نے ایک آزاد فلسطینی ریاست کے خیال کو مسترد کر دیا ہے اور نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل کو جنگ کے بعد غزہ پر سکیورٹی کنٹرول برقرار رکھنے کی ضرورت ہو گی۔
فلسطینی مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ میں ایک آزاد ریاست کے قیام کی امید رکھتے ہیں، جس کی متحدہ عرب امارات بھی حمایت کرتا ہے۔
نیوز ایجنسی رائٹرز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوجی مہم کے آغاز کے بعد سے ابوظہبی کے نیتن یاہو کے ساتھ تعلقات ماند پڑ چکے ہیں جبکہ اماراتی حکام اب ان کے ساتھ شاذ و نادر ہی بات کرتے ہیں۔ یو اے ای کی حکومت غزہ کی جنگ میں عام شہریوں کی بہت زیادہ ہلاکتوں کی وجہ سے اسرائیل کو متعدد مرتبہ تنقید کا نشانہ بنا چکی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
بدخشاں کے زیبک میں جھڑپ، 4 طالبان جنگجو ہلاک اور 7 زخمی ہونے کا دعویٰ
08/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملے، 73 شہری زخمی، عرب ممالک کی شدید مذمت
08/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 2 اہلکار زخمی
08/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26278 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15527 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11815 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9109 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7398 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5101 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C