محرم الحرام: کوئٹہ سمیت 10 اضلاع حساس قرار، ڈبل سواری پر پابندی، موبائل سروس معطل رہے گی
👁️ 103 بار دیکھا گیا
محرم الحرام: کوئٹہ سمیت 10 اضلاع حساس قرار، ڈبل سواری پر پابندی، موبائل سروس معطل رہے گی
کوئٹہ (ڈیلی اردو) بلوچستان حکومت نے محرم الحرام کے دوران ایک ماہ کیلئے صوبے کے 10 حساس اضلاع میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری سمیت دیگر پابندیاں عائد کردیں۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے اعلامیے کے مطابق حکومت نےمحرم الحرام میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ سمیت صوبے کے 10 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔
اعلامیے کے مطابق ان اضلاع میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال، اسلحہ کی نمائش ، پوسٹر لگانے اور وال چاکنگ کرنے پر بھی پابندی عائد ہوگی جب کہ کوئٹہ سمیت صوبے کے حساس اضلاع میں موبائل فون سروس 9، 7 اور 10 محرم کو بند رہے گی۔
محکمہ داخلہ کے مطابق آتش بیاں مقررین ،ذاکرین اور علما کے کوئٹہ میں داخلے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ مجالس اور جلوسوں کے راستے پر بھیک مانگنے اور مکانات کرائے پر دینے پر بھی پابندی ہوگی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26266 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15515 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9094 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C