مسئلہ کشمیر پر پاک بھارت بڑھتا تنازعہ کے باوجود حکومت تاپی منصوبہ بروقت مکمل کرنے کیلئے پرعزم
👁️ 135 بار دیکھا گیا
مسئلہ کشمیر پر پاک بھارت بڑھتا تنازعہ کے باوجود حکومت تاپی منصوبہ بروقت مکمل کرنے کیلئے پرعزم
اسلام آباد (ش ح ط) مسئلہ کشمیر پر پاک بھارت بڑھتے تنازعے کے باوجود حکومت پاکستان نے ترکمانستان کو تاپی
(ترکمانستان، افغانستان، پاکستان و انڈیا) گیس پائپ لائن منصوبہ بروقت مکمل کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔
پاکستان تاپی منصوبے پر جنوری 2020 کے وسط یا اوائل میں کام شروع کرے گا۔
ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ تاپی کمپنی کا وفد منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لیے پاکستان آئے گا۔ تنازعہ کے ماحول میں پاکستان پائپ لائن مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کو امن پائپ لائن منصوبے کا نام دیا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسئلہ کشمیر پر پاک بھارت بڑھتے تنازعہ پر ترکمانستان حکومت کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا کہ کشمیر کی خصوصی حیثت کے خاتمے کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے مابین تنازعہ شدت اختیار کرتا جارہا ہے جس کی وجہ سے تاپی امن پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کو بھی خطرہ لاحق ہوسکتا ہے تاہم انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم (آئی ایس جی ایس) کی جانب سے ترکمانستان حکومت کو مکمل یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ امن گیس پائپ لائن منصوبے کو بروقت مکمل کرنےکے لیے پاکستان پرعزم ہے۔ کیونکہ اس منصوبے سے خطے میں خوشحالی کےساتھ امن کی راہیں بھی کھلیں گی اور اس منصوبے سے وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا کے مابین رابطہ ممکن ہو سکے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ترکمانستان میں تاپی (ترکمانستان، افغانستان، پاکستان ، انڈیا) گیس پائپ لائن منصوبے پر کام شروع ہوچکا ہے جبکہ پاکستان میں اس منصوبے پر جنوری 2020 کے اوائل یا وسط میں کام شروع کردیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ تاپی منصوبہ کو پاکستان بھارت بڑھتے تنازعہ کا شکار نہیں ہونے دیا جائے گا کیونکہ اس منصوبے کو امن گیس پائپ لائن منصوبے سے تعبیر کیا جاتا ہے۔
ذرائع نے بتایاہے کہ اس منصوبے کے ای سی پی (انجنئیرنگ، پروکیورمنٹ، اینڈ کنسٹرکشن) کنٹریکٹ کے لیے یورپی بنکوں اور فرموں کو ٹھیکہ کے لیے شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے۔
ترکمانستان کی تاپی کمپنی اس منصوبے پر عملدرآمد کی ذمہ دار ہے تاہم پاکستانی کمپنیوں کو اس پروجیکٹ سے زیادہ سے زیادہ شئیر حاصل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
اس حوالے سے انٹراسٹیٹ گیس سسٹم کے ایم ڈی مبین صولت نے بتایا ہے کہ پاکستان تاپی منصوبہ بروقت مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اس منصوبے کے جائزہ کے لیے تاپی کمپنی اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی اور کنسٹرکشن کی سرگرمیوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس منصوبے سے پاکستان اور انڈیا کو ایک اعشاریہ تین ملین کیوبک فیٹ روزانہ (بی سی ایف ڈی) گیس ملے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
زیارت : اسسٹنٹ کمشنر کے اسکواڈ پر حملہ، 11 دہشتگرد اور 8 اہلکار ہلاک
03/September/2026 👁️ 1 بار دیکھا گیا
جبری مذہب تبدیلی کیس، عدالت کا ہندو خاتون کو گھر واپس بھیجنے کا حکم
03/September/2026 👁️ 35 بار دیکھا گیا
منڈی بہاؤالدین : احمدی برادری سے تعلق رکھنے والا مکینک فائرنگ سے ہلاک
03/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
لکی مروت : پولیس اسٹیشن پر حملہ، اہلکاروں کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار
03/September/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
پشاور : پولیس پر دو حملے، 4 اہلکار زخمی، زیرحراست 2 ملزمان فرار
03/September/2026 👁️ 35 بار دیکھا گیا
ایران کا کویت اور متحدہ عرب امارات میں امریکی اڈوں پر میزائل و ڈرون حملوں کا دعویٰ
03/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7382 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C