مشرقی لیبیا: دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کے مقدمات میں 10 افراد کو پھانسی
👁️ 110 بار دیکھا گیا
مشرقی لیبیا: دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کے مقدمات میں 10 افراد کو پھانسی
مشرقی لیبیا(ڈیلی اردو) لیبیا کی مسلح افواج کی جنرل کمان سے وابستہ فوجی استغاثہ کے دفتر نے دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ سے متعلق مقدمات میں سزا پانے والے 10 افراد کو فائرنگ کے ذریعے پھانسی دیے جانے کی تصدیق کی ہے۔
فوجی استغاثہ کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف مقدمات میں کئی سال تک عدالتی کارروائی جاری رہی، جس کے بعد اعلیٰ فوجی عدالت نے سزائے موت کے حتمی فیصلے سنائے اور قانونی تقاضے مکمل ہونے کے بعد سزاؤں پر عملدرآمد کیا گیا۔
بیان کے مطابق ملزمان پر لیبیا میں کالعدم قرار دی گئی دہشتگرد تنظیموں سے وابستگی اور فوجی اہلکاروں سمیت شہریوں کے قتل میں ملوث ہونے کے الزامات ثابت ہوئے تھے۔
فوجی استغاثہ کا کہنا ہے کہ سزاؤں پر عملدرآمد ملکی قوانین کے تحت کیا گیا، جس کا مقصد دہشتگردی اور قتل کی وارداتوں میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنانا ہے۔
واضح رہے کہ مشرقی لیبیا کے وسیع علاقوں پر خلیفہ حفتر کی قیادت میں جنرل کمان سے وابستہ فورسز کا کنٹرول ہے، جبکہ ملک کے مغربی حصے میں طرابلس کی انتظامیہ سے وابستہ مختلف سکیورٹی اور عسکری ادارے فعال ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت : حزب المجاہدین سے مبینہ روابط،سکول ٹیچر کی ضمانت مسترد
02/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر : دہشت گرد نیٹ ورکس کےخلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26265 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15510 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11793 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9092 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7379 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C