معاشی بحران: سری لنکا نے اپنی آدھی فوج ختم کرنے کا اعلان کردیا
👁️ 22 بار دیکھا گیا
معاشی بحران: سری لنکا نے اپنی آدھی فوج ختم کرنے کا اعلان کردیا
کولمبو (ڈیلی اردو) سری لنکا نے اپنی آدھی فوج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ملک میں جاری معاشی بحران کی وجہ سے فوج کی تعداد کو تقریباً آدھا کیا جائے گا۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق گزشتہ برس سے سری لنکا کی 2 و کروڑ 20 لاکھ آبادی کو پیٹرولیم مصنوعات اور خوراک کی شدید کمی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔
سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے ملک کے دیوالیہ ہونے کے بعد ٹیکسز میں اضافہ اور اخراجات میں کمی کی تھی تاکہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف سے ڈیل کی جاسکے۔
اب سری لنکن وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس 2 لاکھ کی فوج میں سے 65 ہزار اہلکاروں کو ریٹائر کیا جائے گا اور اس دہائی کے اختتام تک سری لنکن فوج کی تعداد ایک لاکھ کردی جائے گی۔
سری لنکا میں خانہ جنگی کے بعد ایک دہائی تک فوج کی تعداد میں اضافہ رہا، 2009ء میں فوج کی تعداد 4 لاکھ تک پہنچ گئی تھی، یہ وہ وقت تھا جب حکومت نے علیحدگی پسند تامل ٹائیگرز کیخلاف کارروائی کی اور ان کا خاتمہ کیا، اس کارروائی میں ہزاروں عام شہری بھی ہلاک ہوئے تھے۔
سری لنکا میں گزشتہ برس دفاع پر مجموعی طور پر 10 فیصد خرچ ہوا اور ماہرین کے مطابق آدھی حکومتی تنخواہیں سیکیورٹی فورسز پر خرچ ہوئیں۔
گزشتہ برس لوڈشیڈنگ، پیٹرول کے بحران، مہنگائی اور خوراک کی کمی کے باعث معیشت 8.7 فیصد تک سُکڑ گئی تھی، جولائی میں یہ بحران اپنے عروج پر پہنچ گیا تھا جب مظاہرین نے سابق صدر کی رہائشگاہ پر حملہ کردیا تھا۔
مظاہرین کے حملے کے بعد وہ ملک چھوڑ کر چلے گئے تھے اور انہوں نے بیرون ملک سے اپنا استعفیٰ پیش کردیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آئرلینڈ: ڈبلن میں مسجد پر آتش زنی کا حملہ، ملزم گرفتار
01/July/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغان ڈرونز مار گرانے کی تصدیق، افغانستان کو بھاری قیمت چکانا ہوگی
01/July/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران: ٹارگٹ حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک
30/June/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا پاکستان میں داعش کے مراکز پر ڈرون حملوں کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرین کے 419 مسلح ڈرونز مار گرائے
30/June/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 328 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8870 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4654 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3488 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2488 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C