معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے
👁️ 162 بار دیکھا گیا
معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے
لاہور (ڈیلی اردو) پاکستان کے معروف ٹی وی میزبان اور طارق عزیز شو اور بزم طارق عزیز جیسے شہرہ آفاق ٹی وی پروگرام سے شہرت پانے والے طارق عزیز انتقال کرگئے۔
وزیراعظم عمران خان نے طارق عزیز کی وفات پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اپنے وقت کے آئیکون اور ٹی وی گیم شوز کی بنیاد رکھنے والے تھے۔
پی ٹی وی کے پہلے نیوز کاسٹر اور مشہور پروگرام نیلام گھر کے بانی 28 اپریل 1936 کو مشرقی پنجاب کے ضلع جالندھر میں پیدا ہوئے۔
طارق عزیزنے اپنے فنی کیرئر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا اور پی ٹی وی کے آغاز پر وہ نہ صرف اس کے اولین اینکر بنے بلکہ بزم طارق عزیز، نیلام گھر اور طارق عزیز شو کے نام سے ان کا پروگرام چار دہائیوں تک پی ٹی وی کا سب سے معروف پروگرام رہا۔
طارق عزیز کو ادبی خدمات کے اعتراف میں انیس سو بانوے میں پرائڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا،وہ انیس سو ستانوے میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے،انیس سو ننانوے میں مسلم لیگ نون کی حکومت ختم ہوئی تو طارق عزیز نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کی، تاہم انہوں نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرکے دوبارہ ٹی وی کا رخ کیا۔
طارق عزیز نے فلم انڈسٹری میں بھی کام کیا، 1967 میں انہوں نے اپنے وقت کے سپراسٹار وحید مراد اور زیبا کے ہمراہ فلم انسانیت میں کام کیا جبکہ ان کی فلم سالگرہ سینما سکرین پر سپر ہٹ رہی، وہ ایک طرف اپنا ٹی وی پروگرام کرتے تھے، دوسری طرف مشاعروں کی رونق بڑھاتے تھے اور اس کے ساتھ فلاح انسانیت کے لئے بھی مختلف سرگرمیاں منعقد کرتے رہتے تھے۔
طارق عزیز کی کوئی اولاد نہ تھی، انہوں نے وصیت میں اپنی ساری دولت فلاحی مقاصد کے لئے وقف کر دی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 298 بار دیکھا گیا
ایران نواز گروہوں سے عالمی خطرہ، امریکہ نے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
20/July/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 8 مشتبہ افراد گرفتار
20/July/2026 👁️ 197 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپ، کرم سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال
20/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4811 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3571 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3414 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2319 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C