مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے 5 اگست کے بعد ہزاروں افراد کو گرفتار کیا: الجزیرہ
👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے 5 اگست کے بعد ہزاروں افراد کو گرفتار کیا: الجزیرہ
سرینگر (ڈیلی اردو) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے پانچ اگست کے بعد ہزاروں شہریوں کو گرفتار کیا اور انہیں سخت تشدد کا نشانہ بنایا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق الجزیرہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ جنوبی کشمیر کے رہائشی ایک بائیس سالہ نوجوان نے کہا کہ اسے بھارتی فورسز نے نصف شب کو گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا اور حراست میں لیے گئے دیگر نوجوانوں کے ساتھ ایک گھنٹے سے زائد وقت تک تشدد کا نشانہ بنایا۔
نوجوان کا کہنا تھا کہ بھارتی اہلکار اسے لاٹھیوں، بندوقوںکے بٹوں سے پیٹتے رہے اور کہتے رہے کہ تم نے احتجاجی مارچ میں کیوں شرکت کی تھی۔ نوجوان نے کہا کہ اسے بجلی کے جھٹکے بھی دیے گئے جس کے بعد وہ بیہوش ہوگیا۔ اس نے کہا کہ قابض اہلکاراسے یہ بھی کہتے رہے کہ وہ ان نوجوانوں کے نام بتائے جو پتھراﺅ کرتے ہیں۔
نوجوان کا کہنا تھا کہ بھارتی اہلکاروں نے اسے اس قدر تشدد کا نشانہ بنایا کہ اسے دوہفتوں کے بعد ہوش آیا اور وہ ابھی تک اچھی طرح سے چل پھر نہیں سکتا۔ ایک اور گاﺅں کے رہائشیوں نے الجزیرہ کے نمائندے کو بتایا کہ بھارتی فوجیوں نے ان کے گاﺅں میں بدترین کریک ڈاﺅن کیا جس دوران لوگوں پر سخت تشدد کیا گیا اور ایک بیس سالہ نوجوان کو اس قدر مارپیٹا گیا کہ اب وہ سہارے کے بغیر چل پھر نہیں سکتا۔
گاﺅں کے رہائشیوں نے کہا کہ بھارتی فورسز نے علاقے کے بیسیوںنوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہیں جن کے اہلخانہ یہ نہیں جانتے کہ انہیں کہاں رکھا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5088 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C