ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
👁️ 63 بار دیکھا گیا
ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
کوالا لمپور (ڈیلی اردو) ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
عرب خبر رساں ادارے کے مطابق مہاتیر محمد نے ملک میں سیاسی گرما گرمی اور سابق وزیراعظم انور ابراہیم سے اختلافات کے بعد عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ مہاتیر محمد کی جماعت ملک میں نئی حکومت کی تشکیل کی منصوبہ بندی کررہی ہے
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم دفتر کے عملے کے ایک فرد نے نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پر بتایا کہ اس معاملے پر جلد ہی ایک باضابطہ بیان جاری کیا جائے گا۔
Malaysian prime minister Mahathir Mohamad resigns https://t.co/CGqCGebgAa
— BBC News (World) (@BBCWorld) February 24, 2020
مہاتیر محمد 19 مئی 2018 میں وزیراعظم بنے تھے اور چند روز قبل ہی انہوں نے کہا کہ وہ وہ نومبر 2020 میں ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون اجلاس کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔
ملائیشیا کی پاکاتان ہراپان جماعت 2018 کو برسراقتدار آئی تھی اور مہاتیر محمد 9 مئی 2018 میں اقتدار پر فائز ہوئے تھے۔ اس وقت اتحادیوں میں طے پایا تھا کہ مہاتیر محمد وزیراعظم کا عہدہ 72 سالہ انوار ابراہیم کو سونپیں گے تاہم تاریخ اور مدت کا تعین نہیں کیا گیا تھا۔
ملائیشیا میں اس وقت حکمران جماعت پاکاتان ہراپان کی صدارتی کونسل کا اجلاس جمعہ 21 فروری 2020 کو ہوا تھا جس میں مہاتیر محمد کے عہدے کی منتقلی کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔
مذکورہ اجلاس سے ایک روز قبل مہاتیر محمد نے کہا تھا کہ صدارتی کونسل جو بھی فیصلہ کرے وہ ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون اجلاس کے بعد ہی مستعفی ہوں گے۔
خیال رہے کہ ملائیشیا کے گزشتہ عام انتخابات میں مہاتیرمحمد اور ان کے اتحادیوں نے برسراقتدار پارٹی کو 60 سال بعد شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔
ملائشین الیکشن کمیشن کے مطابق جیت کے لیے 112 نشستیں درکار تھیں جب کہ مہاتیر محمد اور اتحادی جماعتیں 115 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔
مہاتیر محمد ماضی میں باریسن نیشنل جماعت کی جانب سے تین بار وزیراعظم منتخب ہوئے تھے تاہم گزشتہ انتخابات میں انہوں نے اپنی سابقہ جماعت کے خلاف انتخاب لڑا تھا۔ ملائیشیا کے موجودہ وزیراعظم 94 سالہ مہاتیر محمد دنیا کے معمر ترین حکمران ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8843 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4590 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3293 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2463 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2112 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1910 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C