مودی نے اسرائیل اور فرانس کیساتھ ملکر پاکستان پر حملہ کرنیکی منصوبہ بندی شروع کردی
👁️ 98 بار دیکھا گیا
مودی نے اسرائیل اور فرانس کیساتھ ملکر پاکستان پر حملہ کرنیکی منصوبہ بندی شروع کردی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) بھارت نے اسرائیل اور فرانس کیساتھ مل کر پاکستان پر پھر سے حملہ کرنے کی منصوبہ بندی شروع کردی، صابر شاکر کا دعویٰ ہے کہ مودی کے سر پر اب بھی جنگی جنون سوار ہے، پاکستان پر حملے کیلئے اسرائیلی، فرانسیسی اور بھارتی حکام کے درمیان کئی ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے معروف صحافی صابر شاکر کی جانب سے تشویش ناک اور تہلکہ خیز دعویٰ کیا گیا ہے۔ صابر شاکر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارت نے اسرائیل اور فرانس کیساتھ مل کر پاکستان پر پھر سے حملہ کرنے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔ صابر شاکر کا کہنا ہے کہ مودی بظاہر اپنے دوست ممالک کے سامنے امن پسند بننے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم اس کے سر پر آج بھی جنگ کا جنون سوار ہے۔
مودی اب بھی پاکستان کیساتھ جنگ چھیڑنا چاہتا ہے۔ اس سلسلے میں مودی نے اسرائیل اور فرانس کی حمایت حاصل کر لی ہے۔ پاکستان پر حملے کی منصوبہ بندی کیلئے اسرائیلی، فرانسیسی اور بھارتی حکام کے درمیان کئی ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ یہ ملاقاتیں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہوئی ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل کی ملٹری انٹیلی جنس کا پاکستان مخالف سرگرمیوں میں بھارت کا ساتھ دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ اسرائیل کی ملٹری انٹیلی جنس پاکستان کے خلاف بھارتی افواج کی جارحیت میں معاون کا کردار ادا کر رہی ہے اور ان کے انٹیلی جنس ایڈوائزر پاکستان کے خلاف کارروائیوں میں ایڈوائس اور آن گراؤنڈ سپورٹ فراہم کر رہے ہیں۔
قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ٹاپ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل کی ملٹری انٹیلی جنس جسے ’’ امن ‘‘کے نام سے جانا جاتا ہے ،بھارتی افواج کو پاکستان کے خلاف آپریشنز میں ایڈوائس اور آن گراؤنڈ سپورٹ فراہم کرتی ہے اور پاکستان کے خلاف تازہ جنگی عزائم اور جارحیت میں بھی اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس نے بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کی معاونت کی اور آن گراؤنڈ سپورٹ بھی فراہم کی۔
اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کا یونٹ 269 بھارتی ملٹری انٹیلی جنس افسران کو ٹریننگ بھی دیتا ہے ۔اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس ایڈوائزر پاکستان کے خلاف تازہ جارحیت میں آن گراؤنڈ ریکی پٹرولنگ کا حصہ تھا۔ ریکی پٹرولنگ آپریشنز لائن آف کنٹرول، ورکنگ بائونڈری اور انٹرنیشنل بارڈر پر لانچ کئے گئے۔
بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کے اسپیشل سیکشن ٹیکٹیکل سپورٹ ڈویژن (ٹی ایس ڈی) جس کا پرائمری ٹارگٹ پاکستان مخالف دہشتگرد آپریشنز لانچ کروانا ہے، کو یونٹ 269 نے ٹریننگ دی جبکہ ٹی ایس ڈی بنایا ہی اسرائیلی ملٹری اور انٹیلی جنس ایڈوائزر کے مشورے پر تھا۔ اسرائیل پاکستان کے نیوکلئیر پروگرام کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے اور بھارت اس کام کے لیے بہترین کور ہے۔
اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کا یونٹ 1391 بھی بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کی سپیشل ٹریننگ کرتا ہے جس کا فوکس مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی اور پاکستان ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3272 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C