مولوی خادم حسین رضوی سمیت تحریک لبیک کے 4 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا
👁️ 236 بار دیکھا گیا
مولوی خادم حسین رضوی سمیت تحریک لبیک کے 4 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا
لاہور (بیورورپورٹ/کورٹ رپورٹر) انسداددہشت گردی کی عدالت کے جج سجاد احمد نےتحریک لبیک پاکستان کے قائدین علامہ خادم حسین رضوی، پیر افضل قادری سمیت تحریک کےدیگر 4 افراد کو گزشتہ روز 13دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ تحریک کے ان افرا د کوگزشتہ روز سخت سکیورٹی میں دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیاگیاتھا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نےقومی اداروں کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر اور احتجاجی مظاہروں میں سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ کیس میں تحریک لبیک پاکستان کےسربراہ علامہ خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری سمیت 4 ملزمان کو 13روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوا دیا۔
لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج شیخ سجاد نے قومی اداروں کےخلاف اشتعال انگیز تقاریر اور احتجاجی مظاہروں میں سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ کیس پر سماعت کی۔ پولیس کی جانب سے علامہ خادم حسین رضوی، پیرافضل قادری، علامہ اعجاز اشرفی اور علامہ فاروق الحسن کو سینٹرل جیل کوٹ لکھپت اور سینٹرل جیل گوجرانوالہ سے لاکر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزموں کو تھانہ سول لائن لاہور میں پولیس کی مدعیت میں درج مقدمے میں عدالت میں پیش کیا گیا۔
ملزمان پر مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی سپریم کورٹ سے بریت کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، عوام الناس کو اکسانے اور قومی اداروں کے خلاف تقاریر کرنے کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔ خادم حسین رضوی کو وہیل چیئر پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ علامہ خادم حسین رضوی کی پیشی کے وقت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے اطراف میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے اضافی نفری تعینات کی گئی تھی۔ ایس پی سول لائنز خود بھی موقع پر موجود رہے اور تمام سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کرتے رہے۔ ملزمان کی جانب سے وکیل مرتضی علی پیر زادہ، طاہر منہاس اور ناصر منہاس عدالت میں پیش ہوئے۔
ملزموں کی پیشی کے موقع پر تحریک لبیک کے کارکنوں کی بڑی تعداد انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے باہر موجود تھی جنہوں نے اپنے رہنماوں کے حق میں نعرے بازی کی۔ عدالت نے خادم حسین رضوی، پیر افضل قادری، علامہ اعجاز اشرفی اور علامہ فاروق الحسن کو 13 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 190 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8958 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4804 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3171 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2562 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2317 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C