مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
👁️ 313 بار دیکھا گیا
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
غلنئی (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع مہمند میں مسلح دہشت گردوں نے پولیس کی معمول کی گشت پر مامور موبائل کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او سمیت دو پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ایک اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ مہند لوئر سب ڈویژن یکہ غنڈ کی حدود مچنی عقرب ڈاگ میں پیش آیا، جہاں نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر اچانک اندھا دھند فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او زیت اللہ اور ہیڈ کانسٹیبل نور زیب موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ پولیس موبائل کے ڈرائیور کانسٹیبل ظاہر شدید زخمی ہو گئے۔
لاشوں اور زخمی اہلکار کو فوری طور پر رورل ہیلتھ سینٹر (آر ایچ سی) یکہ غنڈ منتقل کیا گیا، جہاں زخمی اہلکار کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے پشاور ریفر کر دیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) رضا محمد اور ڈی ایس پی دلفراز بھاری پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، تاہم ان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7521 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C