میانمار کی فوج نے بھارت کی سرحدی حدود میں بم گرا دیے، برطانوی اخبار گارڈین
👁️ 68 بار دیکھا گیا
میانمار کی فوج نے بھارت کی سرحدی حدود میں بم گرا دیے، برطانوی اخبار گارڈین
ینگون (ڈیلی اردو) میانمار کی فضائیہ نے بھارتی سرحد کے قریب جمہوریت کی حامی فورسز کے ٹریننگ کیمپ پر حملہ کیا ہے۔
برطانوی اخبار گارڈین کی رپورٹ کے مطابق میانمار کے لڑاکا طیاروں نے بھارتی حدود میں دو بم گرائے ہیں۔
باغی کمانڈر نے برطانوی اخبار کو تصدیق کی کہ منگل کی دوپہر میانمار نے ریاست چن کے کیمپ وکٹوریا پر بمباری کی۔
????BREAKING
Following reports of cross-border activity by the Myanmar Air Force earlier today, Myanmar Witness has geolocated footage of the airstrikes filmed from the Indian side of the border.
Email [email protected] for details. #WhatsHappeningInMyanmar pic.twitter.com/YMKhbTL6QX
— Myanmar Witness (@MyanmarWitness) January 10, 2023
کیمپ وکٹوریا چن نیشنل آرمی کا ہیڈکوارٹر ہے، یہ ایک مسلح گروپ ہے جو دیگر باغی گروپوں کے ساتھ مل کر میانمار میں جمہوریت بحال کرنا چاہتا ہے۔
چن نیشنل آرمی کا ٹریننگ کیمپ بھارتی ریاست میزورام سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
ایک اور باغی جنگجو نے بتایا کہ میانمار کے لڑاکا طیاروں نے کیمپ پر متعدد بم گرائے جس سے افراتفری مچ گئی۔
کچھ باغیوں کا کہنا تھا کہ لڑاکا طیاروں نے دریائے تیاؤ پار کیا، یہ دریا بھارت اور میانمار کے درمیان سرحد ہے۔
ریاست میزورام کے فرکاواں گاؤں میں مقامی افراد نے بتایا کہ دو بم بھارتی حدود میں گرے لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
گاؤں کی کونسل کے صدر راما نے تصدیق کی کہ بھارتی حدود میں بم گرے جس سے افراتفری مچ گئی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری طرف ایک ٹرک فضائی حملے میں تباہ ہوگیا جو تیاؤ دریا کے پاس کھڑا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ میانمار سے کچھ لوگ سرحد پار کر کے یہاں آئے اور گاؤں والے ان کی اور زخمیوں کی مدد کر رہے ہیں۔
صدر گاؤں کونسل نے کہا کہ بمباری تین لڑاکا طیاروں اور دو ہیلی کاپٹرز نے کی تھی۔
باغی کمانڈر کے مطابق فضائی حملے میں 7 جنگجو ہلاک ہوئے جن میں ایک خاتون بھی شامل تھی جبکہ 20 جنگجو زخمی ہوئے۔
بھارت کا مؤقف
میانمار سرحد پر تعینات بھارتی فوج کی ’آسام رائفلز‘ کے سینئر افسر نے بھارتی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی سرحد کے قریب پڑوسی ملک کے اندر کئی دھماکے ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ معاملے کی مکمل چھان بین کے بعد سرکاری بیان جاری کیا جائے گا۔
چمپئی کے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مقامی رہائشیوں کی طرف سے کیے جانے والے دعووں کی تصدیق کے لیے مجسٹریٹ کو جائے وقوعہ پر بھیجا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4569 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3277 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2457 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2100 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1903 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C