24/August/2026

نائیجیریا میں مسجد پر حملے کے بعد خواتین اور بچوں سمیت 600 افراد کو اغواء کرلیا گیا

👁️ 63 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
نائیجیریا میں مسجد پر حملے کے بعد خواتین اور بچوں سمیت 600 افراد کو اغواء کرلیا گیا

نائیجیریا میں مسجد پر حملے کے بعد خواتین اور بچوں سمیت 600 افراد کو اغواء کرلیا گیا

ابوجا(ڈیلی ارود) نائیجیریا کی ریاست نائجر میں ایک مسجد اور قریبی آبادیوں پر مسلح افراد کے حملے کے بعد سینکڑوں افراد کے اغوا کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جبکہ مقامی رہائشیوں نے مغویوں کی تعداد تقریباً 600 تک بتائی ہے۔ تاہم حکام نے تاحال اغوا ہونے والے افراد کی حتمی تعداد کی تصدیق نہیں کی۔

 

مسلح گروپ کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں بڑی تعداد میں خواتین، بچوں اور بزرگوں کو جنگل نما علاقے میں بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے، جبکہ مسلح افراد ان کے اردگرد موجود ہیں۔ ویڈیو میں بچوں کے رونے کی آوازیں بھی سنائی دیتی ہیں۔

 

مقامی ذرائع کے مطابق ویڈیو میں موجود افراد انہی لوگوں میں شامل ہیں جنہیں حالیہ حملے کے دوران اغوا کیا گیا۔ ویڈیو میں ایک مسلح شخص نے مقامی زبان ہاؤسا میں مغویوں کے اہل خانہ سے اپنے عزیزوں کو پہچاننے کی اپیل بھی کی۔

 

یہ واقعہ جمعہ کے روز اس وقت پیش آیا جب مسلح افراد نے بورگو مقامی حکومت کے علاقے ڈیکار کے قریب واقع کبینیا مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران دھاوا بول دیا۔ حملے سے قبل گیڈان زانا اور کبینیا سمیت قریبی آبادیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

 

نائیجیریا کی پولیس نے اغوا کے واقعے کی تصدیق کی ہے، تاہم اس کا کہنا ہے کہ مغویوں کی درست تعداد معلوم نہیں ہوسکی۔ ابتدائی اطلاعات میں 60 سے زائد نمازیوں کے اغوا کا بتایا گیا تھا، تاہم بعد میں سامنے آنے والی ویڈیو اور مقامی افراد کے اندازوں نے یہ تعداد تقریباً 600 تک پہنچا دی ہے۔

 

نائیجیریا کے شمال مغربی اور شمال وسطی علاقوں میں مسلح گروہوں کی جانب سے دیہات، سڑکوں اور دیگر مقامات پر حملوں اور لوگوں کے اغوا کے واقعات ایک بڑا سکیورٹی چیلنج بنے ہوئے ہیں۔ مغویوں کی رہائی کے بدلے بھاری تاوان کا مطالبہ بھی ان گروہوں کی کارروائیوں کا ایک اہم مقصد سمجھا جاتا ہے۔

 

تاحال کسی گروپ نے باضابطہ طور پر اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، جبکہ مغویوں کی رہائی یا حملے کے محرکات سے متعلق بھی کوئی حتمی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C