نوشہرہ: اکوڑہ خٹک میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش جیکٹ برآمد
👁️ 306 بار دیکھا گیا
نوشہرہ: اکوڑہ خٹک میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش جیکٹ برآمد
نوشہرہ (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی تحصیل اکوڑہ خٹک میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ممکنہ دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ کارروائی کے دوران سابقہ افغان مہاجر کیمپ شنہ ونہ کے قریب سے تقریباً سات کلوگرام وزنی خودکش جیکٹ برآمد کر لی گئی۔
پولیس کے مطابق تھانہ اکوڑہ خٹک کے ایس ایچ او عادل سید کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ سابقہ افغان مہاجر کیمپ شنہ ونہ کے علاقے میں ایک مشکوک بوری پڑی ہوئی ہے، جس میں دھماکا خیز مواد موجود ہونے کا خدشہ ہے۔
اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او عادل سید پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، جبکہ سرکل اکوڑہ خٹک کے ایس ڈی پی او عدنان اعظم بھی اضافی نفری کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، شہریوں کی آمدورفت محدود کر دی اور بم ڈسپوزل یونٹ (بی ڈی یو) کو طلب کر لیا۔
بم ڈسپوزل یونٹ نے احتیاط سے مشکوک بوری کی تلاشی لی، جس کے دوران تقریباً سات کلوگرام وزنی خودکش جیکٹ برآمد ہوئی۔ بعد ازاں ماہرین نے خودکش جیکٹ کو محفوظ طریقے سے اپنی تحویل میں لے لیا تاکہ مزید تکنیکی جانچ کی جا سکے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی اور ممکنہ سہولت کاروں یا مشتبہ افراد کی تلاش کے لیے رات بھر سرچ آپریشن جاری رکھا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی خودکش جیکٹ کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7521 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C