نوشہرہ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشت گرد ہلاک، 3 فرار
👁️ 27 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشت گرد ہلاک، 3 فرار
نوشہرہ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا ضلع نوشہرہ میں کاؤنٹر ٹررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ساتھ جھڑپ میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشت گرد مارے گئے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1623702322034659329?t=sQ3yRree3c3UakPPjiqBOg&s=19
کاؤنٹر ٹررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) مردان ریجن کو مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ علاقہ تھانہ رسالپور کے علاقے مصری بانڈہ میں دہشت گردوں کا منظم گروہ دہشتگردی کی ایک بڑی کارروائی کی غرض سے علاقے میں موجود ہے۔
سی ٹی ڈی کی آپریشن ٹیم علاقے میں پہنچی تو اچانک مخالف سمت سے جوانوں پر ہینڈ گرینڈ پھینکے گئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع ہوگئی جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔
آپریشن کے دوران دو دہشتگرد ہلاک جبکہ انکے 2 سے 3 ساتھی فرار ہوگئے، ہلاک دہشتگردوں کی شناخت محمد ذیشان عرف عثمان اور سلمان عرف اماراتی کے ناموں سے ہوئی۔
دونوں دہشتگرد سی ٹی ڈی مردان کو پولیس پر حملوں اور بھتہ خوری سمیت متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔
ملزمان کانسٹبل بلال، کانسٹبل مزمل شاہ اور کانسٹبل زرمست کو ہلاک کرنے کے علاوہ سینئر میڈیکل ٹیکنیشن عبدالتواب کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔
پولیس کی بھاری نفری نے فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15535 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9128 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5152 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C