28/November/2025

نیشنل گارڈز پر حملہ: افغان حملہ آور ماضی میں اتحادی فورسز کا معاون تھا، ڈائریکٹر ایف بی آئی

👁️ 208 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
نیشنل گارڈز پر حملہ: افغان حملہ آور ماضی میں اتحادی فورسز کا معاون تھا، ڈائریکٹر ایف بی آئی

نیشنل گارڈز پر حملہ: افغان حملہ آور ماضی میں اتحادی فورسز کا معاون تھا، ڈائریکٹر ایف بی آئی

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی تحقیقاتی ایجنسی (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے جمعرات کو بتایا کہ واشنگٹن ڈی سی میں دو نیشنل گارڈ اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے مشتبہ حملہ آور نے ماضی میں افغانستان میں اتحادی فورسز کے ساتھ کام کیا تھا۔

 

پٹیل نے جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا، ’’ہم اس کے پس منظر کے اس پہلو کی بھی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں، جن میں اس کے وہ تمام ممکنہ رابطے شامل ہیں، جو یا تو بیرونِ ملک ہیں یا یہاں امریکا میں موجود ہیں۔ یہی ایک وسیع بین الاقوامی دہشت گردی کی تحقیقات کا طریقہ کار ہے۔‘‘

 

اسی واقعے کے حوالے سے امریکی اٹارنی جینین پیرو نے بتایا کہ فائرنگ کا نشانہ بننے والے نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں کی شناخت 20 سالہ سارہ بیکسٹرم اور 24 سالہ اینڈریو وولف کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں کی سرجری ہو چکی ہے اور حالت تشویشناک ہے۔

 

پیرو کے مطابق ’’ایک تنہا حملہ آور نے بغیر اشتعال کے گھات لگا کر فائرنگ کی۔ اس کے پاس 357 اسمتھ اینڈ ویسن ریوالور تھا۔‘‘

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C