نیپال: جوہری مواد 35 کروڑ روپے فی کلو فروخت کرنیوالے دو بھارتیوں سمیت 8 افراد گرفتار
👁️ 39 بار دیکھا گیا
نیپال: جوہری مواد 35 کروڑ روپے فی کلو فروخت کرنیوالے دو بھارتیوں سمیت 8 افراد گرفتار
کھٹمنڈو (ڈیلی اردو) نیپال کے دارالحکومت میں ایٹمی بم کی تیاری میں استعمال ہونے والے جوہری مواد یورینیئم کی پروسیسنگ میں ملوث دو بھارتی اور 6 مقامی افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کھٹمنڈو پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران یورینیئم پروسیسنگ کرنے والے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپہ مار کارروائی ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں کی گئی جہاں پارکنگ ایریا میں کھڑی کار سے یورینیئم برآمد بھی کرلی گئی۔ ملزمان کا تعلق بھارتی ریاست بہار سے ہے۔
ملزمان اپندرا کمار مشرا اور راجو ٹھاکر پروسیس شدہ یورینیئم کو 35 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
پولیس کے مطابق کار سے گرفتار ہونے والے بھارتی شہریوں نے تفتیش کے دوران مزید 6 مقامی افراد کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا جنھیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15535 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9128 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5152 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C