وزارت داخلہ پنجاب کی طرف سے عیدالاضحی پر 63 سے زائد کالعدم تنظیموں کو عطیات دینے پر پابندی عائد
👁️ 120 بار دیکھا گیا
وزارت داخلہ پنجاب کی طرف سے عیدالاضحی پر 63 سے زائد کالعدم تنظیموں کو عطیات دینے پر پابندی عائد
لاہور (ڈیلی اردو) وزارت داخلہ پنجاب نے عیدالاضحی پر 63 سے زائد کالعدم تنظیموں کو عطیات دینے پر پابندی عائد کر دی۔
وزارت داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں پر زکوۃ، عطیات، خیرات و صدقات لینے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم تنظیمیں عید الاضحٰی پر کھالیں اکٹھی کرنے کی مجاز نہ ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق ان کالعدم تنظیموں کی فہرست میں سپاہ صحابہ، سپاہ محمد پاکستان، جیش محمد، لشکر طیبہ، تحریک جعفریہ پاکستان، تحریک نفاذ شریعت محمد، القاعدہ، ملت اسلامیہ پاکستان، حزب التحریر، جمعیت انصار، جماعت الفرقان، انصاراسلام، تحریک طالبان پاکستان، داعش، لشکر اسلامی، جماعت الدعوۃ، جماعت الاحرار، لشکر جھنگوی، لشکر جھنگوی العالمی، ادارہ خدمت خلق، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن، الایثار فاؤنڈیشن، تحریک لبیک پاکستان اور دیگر تنظیمیں شامل ہیں۔
وزارت داخلہ پنجاب نے کہا کہ عیدالاضحی پر کھالیں، عطیات، صدقات، چندہ صرف چیریٹی کمیشن سے منظور شدہ تنظیمیں ہی جمع کر سکیں گی، خیراتی ادارے ضلعی انتظامیہ سے این او سی لئے بغیر کھالیں اکھٹی نہیں کر سکیں گے۔
وزارت داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں کی فہرست تمام تھانوں، ڈی سی اوز، ضلعی انتظامیہ کو ارسال کرتے ہوئے ہدایت کی کہ متعلقہ ڈی سی او سے اجازت نامہ والی تنظیمیں ہی عیدالضحی پر عطیات لے سکیں گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7521 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C