وزارت مذہبی امور کی حج پیکیج میں ایک لاکھ 15 ہزار روپے اضافے کی تجویز
👁️ 33 بار دیکھا گیا
وزارت مذہبی امور کی حج پیکیج میں ایک لاکھ 15 ہزار روپے اضافے کی تجویز
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) روپے کی قدر میں کمی اور ائیر لائنز کے کرایوں میں اضافے کے سبب وزارت مذہبی امور نے حج پیکیج میں ایک لاکھ 15 ہزار روپے اضافے کی تجویز دے دی۔
سیکرٹری وزارت مذہبی امور مشتاق بھرانہ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اس سال ایک لاکھ 79 ہزار عازمین حج کی ادائیگی کیلئے جارہے ہیں، حج پیکیج میں اس سال ایک لاکھ 15 ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے، اس سال نارتھ ریجن کا حج پیکیج 5 لاکھ 50 ہزار تک ہوگا جب کہ ساوتھ ریجن کا پیکیج 5 لاکھ 45 ہزار ہوگیا ہے۔
چیئرمین قائمہ کمیٹی مولانا عبدالغفور حیدری نے پوچھا کہ آپ کہتے ہیں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا، اس لیے پیکیج بڑھا ہے، اس پر سیکرٹری نے بتایا کہ گزشتہ سال حاجیوں سے 4 لاکھ 33 ہزار تک لئے اور جو پیسے بچ گئے، ہر حاجی کو واپس کیے گئے، حجاج کو تقریبا 5 ارب روپے واپس کیے گئے، ایک شرح کے مطابق 37 ہزار روپے فی حاجی واپس کئے اور کچھ کو 60 ہزار تک بھی واپس کئے گئے۔
سیکرٹری مذہبی امور نے مزید بتایا کہ اس سال روپے کی قدر میں گراوٹ اور ائیر لائنز کے کرایوں میں اضافے کی وجہ سے حج پیکیج میں اضافہ کرنا پڑا۔ سینیٹر حافظ عبدالکریم نے کہا حکومت حج اخراجات میں اضافے کے بجائے ہم سے بات کرے، مل بیٹھ کر کوئی حل نکالا جاسکتا ہے۔
اجلاس کے دوران وفاقی وزیر مذہبی امور کی عدم حاضری پر سینیٹر سراج الحق سمیت دیگر ارکان نے احتجاج کیا اور نورالحق قادری کی آمد تک اجلاس ملتوی کردیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C