وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں سیاحت کے فروغ کیلیےخصوصی اقدامات کی منظوری دیدی
👁️ 183 بار دیکھا گیا
وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں سیاحت کے فروغ کیلیےخصوصی اقدامات کی منظوری دیدی
لاہور (عطاءالرحمن عباسی) وزیراعظم عمران خان نےپنجاب میں مذہبی اورثقافتی سیاحت، خصوصا کرتارپور راہداری اور نئے سیاحتی مقامات کھولنے کے حوالے سے خصوصی اقدامات کی منظوری دیدی ہے.
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر برائےسیاحت وہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے وزیر اعظم عمران خان کو صوبہ پنجاب میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے بریفنگ دی جسمیں بتایا گیا ہیکہ صوبہ پنجاب کی پہلی سیاحتی پالیسی کا مسودہ کابینہ میں پیش کیے جانے کے لیے تیار ہے۔ صوبے بھر میں آٹھ نئے سیاحتی مقامات کی نشاندہی کی جا چکی ہے.
صوبائی وزیر نے وزیر اعظم کا بتایا کہ سرکاری گیسٹ ہاؤسز کو تبدیل کرنے اور انکوسیاحوں کے لئے رہائشگاہ بنانے کے حوالے اقدامات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ محکمہ جنگلات اور آبپاشی کے ستر (70) ریسٹ ہاوسز کو عوام کے لیے کھولا جا رہا ہے۔
وزیراعظم کو ثقافتی، تاریخی ،مذہبی اور یوتھ ایڈونچر ٹورازم، آن لائن بکنگ اور سوشل میڈیا پورٹل کے حوالے نئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی جس میں کوٹلی ستیاں، چکوال، کوہ سلیمان، اٹک، کالا باغ، خوشاب، بہاولپور اور جہلم میں نئے سیاحتی مقامات کے حوالے سے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے.
وزیر اعظم نےسیاحت کےفروغ کےلیےاقدامات کی منظوری دیدی
وزیرسیاحت راجہ یاسر ہمایوں نےوزیر اعظم کو سیاحتی فروغ کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات سمیت
مذہبی مقامات کو سیاحتی فروغ کے لیے استعمال کرنے سےبھی آگاہ کیا#Pakistani #PrimeMinisterImrankhan #PMIK #tourism #Punjab pic.twitter.com/5yCSJ7j5z1— Raja Yassir Humayun Sarfraz (@RajaYassirHS) March 10, 2019
اس موقع پر وزیراعظم نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے اقدامات اور انفراسٹرکچر کی تعمیر کے حوالے سے اقدامات لینے کی بھی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نے نیشنل پارکس کے تحفظ، ایکو ٹورازم کی اہمیت، جنگلات اور نیشنل پارکس میں قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن کے حوالے سے بھی ہدایات دیں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے۔ ہمیں نیشنل پارکس بنانے پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ ملک میں سیاحت فروغ پا رہی ہے. غیر ملکی سیاحوں کی پاکستان میں سیاحت کے حوالے سے دلچسپی بڑھتی جا رہی ہے۔ سیاحت کے فروغ سے مقامی لوگوں کو روزگار میسر ہو گا، سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، دور افتادہ علاقے ترقی کریں گے۔
وزیر اعظم نے تاریخی ورثے اور مقامات کی تزئین اور دیکھ بھال ( renovation and preservation) کے حوالے سے بھی خصوصی ہدایات دیں۔ وزیر اعظم کو صوبہ پنجاب میں سیاحت کے حوالے سے نئے اقدامات اور روڈ میپ کے حوالے سے بھی بریف کیا گیا۔ جن میں ڈیزرٹ سفاری اور چکوال فور بائی فور ریلی شامل ہیں۔ وزیراعظم نے تاریخی و ثقافتی مقامات کی تزئین و آرائش کے حوالے سے وسائل کی دستیابی کے حوالے سے اقدامات کے لیے بھی مختلف ہدایات جاری کیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 243 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 291 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 586 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 514 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 324 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3471 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C