وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دہشت گردی کے خلاف ’عزم استحکام‘ آپریشن لانچ کرنے کی منظوری دے دی
👁️ 72 بار دیکھا گیا
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دہشت گردی کے خلاف ’عزم استحکام‘ آپریشن لانچ کرنے کی منظوری دے دی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد شائع ہونے والے اعلامیے کے مطابق تمام سٹیک ہولڈرز نے اتفاق رائے سے دہشتگردی کے خلاف ’عزم استحکام‘ آپریشن شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
اعلامیے کے مطابق ’عزم استحکام‘ آپریشن دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے قومی عزم کا اظہار ہے۔
آج ہونے والے اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزرا، صوبائی وزرائے اعلی، چیف سیکرٹریز نے شرکت کی اور انسداد دہشت گردی کی جاری مہم کا ایک جامع جائزہ لیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں داخلی سلامتی کی صورتحال، نیشنل ایکشن پلان کے کثیرالجہتی اصولوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں خامیوں کی نشاندہی پر زور دیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق انسداد دہشت گردی کی جامع اور نئی جاندار حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں چینی باشندوں کی فول پروف سکیورٹی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور چینی باشندوں کی سکیورٹی کے لیے وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئے ایس او پیز متعلقہ اداروں کو ارسال کر دیے گئے جو چینی باشندوں کو جامع سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے طریقہ کار وضع کریں گے۔
ایپکس کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق سیاسی اور سفارتی سطح پر علاقائی تعاون کے ذریعے دہشت گردوں کی آپریشنل سپیس ختم کرنے کے لیے کوششیں تیز کی جائیں گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7406 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5127 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C