وزیر اعظم عمران خان سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی ملاقات
👁️ 173 بار دیکھا گیا
وزیر اعظم عمران خان سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی ملاقات
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ اہم ملاقات پاکستان ہاؤس میں ہوئی۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی، سیکریٹری خارجہ سہیل محمود بھی موجود تھے، پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔
وزیراعظم عمران خان آج بھی امریکا میں مصروف دن گزاریں گے، مائیک پومپیو سے ملاقات کے بعد وزیر اعظم امریکی انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں خطاب کریں گے، یہ تقریب پاکستانی وقت کے مطابق سات بجے ہوگی۔
وزیراعظم رات نو بجے امریکی میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے، رات بارہ بجے ان کی سینیٹ کی فارن ریلیشن کمیٹی سے ملاقات ہوگی، ایک بجے وزیر اعطم کی کانگریشنل پاکستان کاکس فاؤنڈیشن سےملاقات طے ہے۔
وزیر اعظم رات دو بجے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکرنینسی پلوسی سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم امریکا کے کامیابی دورے کے بعد پاکستانی وقت کے مطابق صبح سوا پانچ بجے پاکستان روانہ ہوں گے۔
خیال رہے کہ آج وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں صدر ٹرمپ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی صدر نے پاکستان اور ہندوستان کے کو مسئلہ کشمیر پر ایک میز پر لانے کی کوشش کی۔
انھوں نے صدر ٹرمپ کی مہمانی نوازی کے لیے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب افغانستان کے مسئلے کا حل دنیا پر واجب ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7521 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C