وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا عورت مارچ پر پابندی عائد کرنے کیلئے وزیراعظم کو خط
👁️ 75 بار دیکھا گیا
وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا عورت مارچ پر پابندی عائد کرنے کیلئے وزیراعظم کو خط
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے 8 مارچ کو عورت مارچ پر پابندی عائد کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا۔
رپورٹس کے مطابق پیر نورالحق قادری نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں 8 مارچ کو عورت مارچ پر پابندی عائد کرنے اور اس دن عالمی یوم حجاب منانے کی تجویز دی گئی ہے۔
وفاقی وزیر نور الحق قادری کی جانب سے وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ یوم خواتین پر عورت مارچ یا کسی بھی عنوان سے اسلامی شعائر، اقدار اور حجاب کا تمسخر اڑانے کی اجازت نہ دی جائے۔
خط میں تجویز دی گئی ہے کہ دنیا کو حجاب ڈے پر مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلم خواتین سے لباس کی وجہ سے کیے جانیوالے امتیازی سلوک کی طرف متوجہ کیا جائے جبکہ بین الاقوامی برادری سے بھارتی حکومت کے اس رویے کو ختم کرانے کا مطالبہ کیا جائے۔
وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو عالمی یوم حجاب منانے سے متعلق لکھے گئے خط کی کاپی صدر مملکت کو بھی ارسال کی ہے۔
یاد رہے 8 مارچ کو عالمی سطح پر یوم خواتین منایا جاتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4598 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2118 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C