وینزویلا صدر نکولاس اور انکی اہلیہ کو نیویارک منتقل کردیا گیا، امریکی صدر ٹرمپ
👁️ 182 بار دیکھا گیا
وینزویلا صدر نکولاس اور انکی اہلیہ کو نیویارک منتقل کردیا گیا، امریکی صدر ٹرمپ
واشنگٹن (ڈیلی اردو/فوکس نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو کو گرفتار کر کے امریکہ منتقل کرنے کے بعد واشنگٹن نہ صرف ملک کے مستقبل میں بلکہ تیل سے مالا مال وینزویلا کی آئل انڈسٹری میں بھی ’’بہت مضبوط‘‘ انداز میں شامل ہوگا۔
فوکس نیوز کو ٹیلی فونک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا، ’’ہم یہ خطرہ مول نہیں لے سکتے کہ کوئی اور آ کر سب کچھ سنبھال لے جو وہ (مادورو) چھوڑ گیا ہے یا جہاں اس نے کام چھوڑا تھا۔‘‘
انہوں نے وینزویلا کے تیل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے پاس ’’دنیا کی سب سے بڑی اور بہترین آئل کمپنیاں ہیں، اور ہم اس شعبے میں بڑی شمولیت کے لیے جا رہے ہیں۔‘‘
ٹرمپ کے مطابق مادورو کو ایک انتہائی سخت حفاظتی حصار میں قائم ’’قلعہ نما‘‘ مقام سے گرفتار کیا گیا اور اس کارروائی میں امریکی جانب کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔
’’یہ حیران کن تھا کہ ہمارا کوئی آدمی نہیں مارا گیا،‘‘ انہوں نے بتایا کہ ’’چند افراد زخمی ہوئے مگر وہ واپس آ گئے اور ان کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔‘‘
دوسری جانب وینزویلا کی حکمران جماعت کے رہنما نہوم فرنانڈیز نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو فوجی تنصیب فورٹ تیونا کے اندر واقع اپنی رہائش گاہ سے اغوا کیا گیا۔ انہوں نے کہا، ’’یہی وہ جگہ ہے جہاں بمباری کی گئی، اور وہیں صدر اور خاتونِ اول کو اغوا کیا گیا۔‘‘
ٹرمپ نے بتایا کہ مادورو اور ان کی اہلیہ کو نیویارک منتقل کیا جائے گا جہاں ان پر فردِ جرم عائد کی جا چکی ہے۔
’’وہ اس وقت ایک جہاز پر ہیں اور نیویارک کی طرف جا رہے ہیں، ہیلی کاپٹروں کے ذریعے انہیں وہاں سے نکالا گیا۔‘‘
امریکہ طویل عرصے سے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر الزام عائد کرتا رہا ہے کہ وہ ایک بین الاقوامی سطح پر منشیات سمگلنگ کرنے والی تنظیم کی قیادت کر رہے ہیں، تاہم صدر مادورو نے ہمیشہ اِن الزامات کی تردید کی ہے۔
امریکہ کی اٹارنی جنرل پم بانڈی نے کہا ہے کہ صدر مادورو اور اُن کی اہلیہ پر نیویارک کے سدرن ڈسٹرکٹ میں فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔
اس سے قبل امریکہ نے صدر مادورو کی گرفتاری میں مدد دینے والی معلومات پر 50 ملین ڈالر کا انعام مقرر کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7406 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5132 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C